ہوناور:25؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)ایک نوجوان ریلوے پٹری پرخودکشی کے ذریعے ہلاک ہونے کا واقعہ ہلدی پور کے قریب پیش آیاہے۔
مہلوک نوجوان کی شناخت ہلدی پور،گولیبٹاّکے مکین ناگپا بابو ہری کنتر(35) بتائی گئی ہے۔صبح 4بجے ریلوے ٹراک کی جانچ کے دوران ریلوے افسران کو نوجوان کی نعش کاپتہ چلتےہی پولس کو اطلا ع دی گئی ۔ جائے وقوع پہنچی پولس نے معائنہ کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کیاگیااور نعش خاندان والوں کو منتقل کی۔ ہوناور پولس تھانہ میں کیس درج کرلیاگیا ہے۔