ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہوناور: شادی سے لوٹ رہی ٹمپو پلٹنے سے دلہن کی بہن ہلاک :7لوگ زخمی

ہوناور: شادی سے لوٹ رہی ٹمپو پلٹنے سے دلہن کی بہن ہلاک :7لوگ زخمی

Tue, 04 Jan 2022 17:48:30    S.O. News Service

ہوناور:4؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)بہن کی شادی میں خوشی و مسرت کے ساتھ شریک ہوکر اپنے رشتہ داروں کے ساتھ  گھر لوٹنے کے دوران پرنسٹا فرانسس میرانڈا(22) ٹمپو پلٹنے سے ہلاک ہوگئی۔ حادثہ اتوار کی رات تعلقہ کے ماگوڈ کے قریب پیش آیا۔

حادثے میں انسول میرانڈا، فئیداد لوپیس، ریکل میرانڈا، ریکھا ماریو میرانڈا، کلیرا میرانڈا، لینسٹا میرانڈا ، فلو مینا میرانڈا زخمی ہوئےہیں۔شادی کے گھر میں شام ہوتے ہوتے ماتم بچھ جائے گا کوئی سوچا بھی نہیں تھا۔ سارادن  شادی کے جشن میں مگن گھروالے شام ہوتے ہی سنشی کے گھرمیں ماتم تھا۔

شادی ہونے کے بعد اڈگونجی نگر بستی کیری روڈ سے ہوتے ہوئے سمسی کی طرف روانہ ٹمپو کا ڈرائیور اپناتوازن کھونے سے ٹمپو سڑک کنارے پلٹا کھا گئی۔ ہوناور پولس تھانے میں کیس درج کیا گیا ہے۔


Share: