ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہوناور: بچہ کھیلتے کھیلتے کنوئیں میں جاگرا؛ موقع پرہوئی موت

ہوناور: بچہ کھیلتے کھیلتے کنوئیں میں جاگرا؛ موقع پرہوئی موت

Mon, 13 Feb 2023 20:09:18    S.O. News Service

ہوناور:13؍ فروری (ایس اؤ نیوز ) گھر کے قریب کتے کے ساتھ کھیلنے کے دوران اچانک ایک معصوم بچہ وندور کے قریبی باغ کے کنوئیں میں جاگرا، جس کے نتیجے میں اُس کی موت واقع ہوگئی۔ 

مہلوک کی شناخت وندور کے ناگ بھوشن دیانند ہیگڈے کی حیثیت سے کی گئی ہے جو پہلی جماعت میں زیر تعلیم تھا۔ گھر کے قریب واقع اپنے باغ میں کتے کے ساتھ کھیل رہاتھاتو وہیں موجود کھلے کنوئیں میں بچہ اچانک گر گیا۔ بچہ نظر نہیں آیا تو گھروالوں نے تلاش شروع کی جس کے دوران بچہ کنوئیں میں گرا ہوا پایا گیا۔

کنواں کھلا ہے جس میں پانی ہونے کی وجہ سے بچہ ڈوب کر ہلاک ہواہے۔ پی ایس آئی پروین کمار کی قیادت والی پولس ٹیم نے جائے وقوع کا معائنہ کیا ۔ شیوانند نامی پولس اہل کار نے کنوئیں میں اترکر بچہ کو باہرنکالا۔ معاملےکو لےکر ہوناور پولس تھانے میں کیس درج ہواہے۔


Share: