ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہوناور: بائک اور بولیروکے درمیان ٹکر : بائک سوار جائے وقوع پرہی ہلاک

ہوناور: بائک اور بولیروکے درمیان ٹکر : بائک سوار جائے وقوع پرہی ہلاک

Tue, 17 Jan 2023 19:36:12    S.O. News Service

بھٹکل:17؍ جنوری(ایس اؤ نیوز )پڑوسی علاقہ منکی کے چِتّار کے قریب منڈار نامی مقام پر بائک اور بولیروکے درمیان ہوئے تصادم میں بائک سوار جائے وقوع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ حادثہ منگل صبح پیش آیا۔

مہلوک کی شناخت ماوین کوروا کے مکین سبرامنیا رام گوڈا کے طورپر کی گئی ہے۔ بتایاگیا ہےکہ مہلوک سبرامنیا ہر روز کام کے لئے ہڈیکل سے بذریعہ بائک ہوناورجایاکرتاتھا۔ حسب ِ معمول منگل کی صبح بھی وہ اپنے کام کے لئے نکلا تھا، لیکن اس بار یہ سفر آخری ثابت ہوا اور حادثہ میں اس نے اپنی جان گنوا دی۔

منکی پولس تھانہ میں اس تعلق سے معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: