ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہوناور کے کرکی میں انجنئیر بالن کے گھر اور دفتر پر اے سی بی کا چھاپہ

ہوناور کے کرکی میں انجنئیر بالن کے گھر اور دفتر پر اے سی بی کا چھاپہ

Fri, 05 Jan 2018 20:18:20    S.O. News Service

ہوناور:5/ جنوری (ایس اؤنیوز)آمدنی سے زائد جائیداد کے الزام میں محکمہ آب پاشی کے اسسٹنٹ ایگزکیٹیو انجنئیر بی ایس بالن کے تعلقہ کے کرکی نڈوچٹی اور شہر کے پربھات نگر، ماستی کٹا میں واقع گھروں پر اے سی بی کے ڈی وائی ایس پی گریش کی قیادت میں چھاپہ مارا گیا۔

شیموگہ ضلع کے بھدراوتی میں بالن انجنئیر کے عہدے پر فائزہیں۔ تعلقہ میں ان کے گھروں پر چھاپہ مارنے کے علاوہ شیموگہ شہر کے گوپال گوڈا کالونی میں واقع ان کے گھر اور بھدرواتی میں ان کے دفتر اور بنگلورو کے گھر پر بھی بیک وقت جمعرات کی صبح چھاپہ ماراگیا ہے۔ بینک میں بطور ضمانت رکھی ہوئی رقم کی معلومات افسران حاصل کررہے ہیں۔ ہوناور کے سنٹرل بینک کے ان کے لاکر کی چابی گم ہوگئی ہے، جس کو افسران نے سیز کردیا ہے۔ قیمتی ڈسٹر کار، چاورلٹ کار، الٹو کار اور 2بائک بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل انجنئیر بالن ہوناور کے قومی شاہراہ اتھارٹی میں خدمات انجام دی تھیں۔ اے سی بی کی ایس پی کماری شرتی کی رہنمائی میں چھاپہ ماری کی گئی ۔ کارروائی میں کاروار اے سی بی کے ڈی وائی ایس پی گریش ایس وی ، منگلورو ڈی وائی ایس پی سبرامنیا ، اُڈپی ڈی وائی ایس پی دنیکر شٹی ، انسپکٹر جگدیش گوڈا، ملا، کرشنا مورتی اور دیگر عملہ شریک تھا۔


Share: