ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہبلی:پولس تھانےمیں راؤڈی شیٹر کی خود کشی کا ڈرامہ

ہبلی:پولس تھانےمیں راؤڈی شیٹر کی خود کشی کا ڈرامہ

Fri, 25 Aug 2017 18:45:17    S.O. News Service

ہبلی:25/اگست (ایس اؤنیوز)پولس تھانےمیں ایک راؤڑی شیٹر اپنے ہی جسم مٹی کا تیل بہا کر خود کشی کا ڈرامہ کئے جانے کا واقعہ ہبلی پولس تھانے میں پیش آیا ہے۔

منجوناتھ بسپا کودی (25)ہی وہ راؤڈی شیٹر ہے جو پولس تھانے میں خود کشی کا ناٹک کھیلا ہے۔ دراصل ایک چوری معاملے میں منجوناتھ راؤڈی شیٹر کو پو چھ تاچھ کے لئے پولس تھانہ لایا گیا تھا۔ اسی دوران اس نے اپنے جسم پر مٹی کا تیل انڈیل کر آگ لگاکر خود کشی کرنے کا ناٹک کیا۔ وہاں موجود انسپکٹر ماروتی گولاری سمیت عملے نے اس کی حفاظت کی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق منجوناتھ کودی پولس کودھمکایا کرتاتھا کہ اگر مجھے گرفتارکیا گیا تو میں پولس کا نام لکھ کر خود کشی کرلونگا۔

پرانی ہبلی تھانہ کی پولس منجوناتھ کودی کو جب بھی گرفتار کرنے پہنچتی تو راؤڈی شیٹر خودکشی کی بات کہتے ہوئے انہیں ڈرایا کرتاتھا، پولس اس پر زیادہ توجہ نہ دیتے ہوئے آ ج چوری معاملے میں پوچھ تاچھ کے لئے پولس تھانہ لے آئی تو اس نے ڈرامہ کھیلا ہے ، بتا یا گیا ہے کہ کچھ روز پہلے بھی ایک ڈکیتی کے معاملے میں پولس اس کی تلاش میں تھی ،آج جب اس کو پولس تھانہ لے کرآئی تو راؤڈی شیٹر نے ہوشیاری دکھاتے ہوئے خود کشی کی کوشش کرنے کی ہے۔

Screenshot_(136).png


Share: