ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہبلی:غیرقانونی طور پرسپلائی کی جارہی لاکھوں مالیت کی شراب ضبط :2ملز م گرفتار

ہبلی:غیرقانونی طور پرسپلائی کی جارہی لاکھوں مالیت کی شراب ضبط :2ملز م گرفتار

Thu, 07 Sep 2017 19:11:01    S.O. News Service

ہبلی:07/ستمبر (ایس اؤنیوز)مصدقہ خبر پر کارروائی کرتے ہوئے پرانی ہبلی کی پولس نے غیر قانونی طورپر سپلائی کی جارہی لاکھوں مالیت کی 560لیٹرشراب (اسپرٹ )کو ضبط کرلینے کے ساتھ 2ملزموں کو رنگے ہاتھوں گرفتا رکئے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

سی سی بی انسپکٹر شیو پرکاش نایک کو ملی مصدقہ خبر پر جب وہ اپنے عملے کے ساتھ پرانی ہبلی ،کاروار برج کے قریب کار کی تلاشی لے رہے تھے تو کار میں35لیٹر کے 16کیان کے ساتھ کل 560لیٹر شراب کا پتہ چلا۔ پولس نے شراب ضبط کرلینے کے ساتھ ساتھ 2ملزمان پرانی ہبلی کے کِرن سالی مٹھ (20)اور یلپّا ہبیب(28)کو گرفتارکرلیا ہے۔ ضبط شدہ کار اور شراب کی مالیت 2.65لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ پرانی ہبلی کے پولس تھانے میں کیس درج کرلینے کے بعد جانچ جاری ہے۔


Share: