ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہبلی:اسکول کی طالبہ بلیو ویل گیم کی شکار :انگلی کاٹ کر شدید زخمی

ہبلی:اسکول کی طالبہ بلیو ویل گیم کی شکار :انگلی کاٹ کر شدید زخمی

Fri, 25 Aug 2017 20:07:31    S.O. News Service

ہبلی:25/اگست (ایس اؤنیوز)ہبلی کے کیندریہ ودیا لیا اسکول کی جماعتِ ششم میں زیرتعلیم طالبہ ہلاکت کو دعوت دینےوالے وڈیوگیم ’’بلی وویل‘‘کو کھیلتے ہوئے خود کو شدید زخمی کرلینے کا واقعہ 24اگست بروز جمعرات کو پیش آیا ہے۔ غالباً ریاست میں اس طرح کا پہلا واقعہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق بچی نے اپنی سہلیوں سے کہاکہ بلیو ویل گیم کھیلتے ہوئے اس نے اپنی انگلی کاٹ لی ہے، اتنا سنتے ہی تما م بچوں نے استاد تک انگلی کٹنے کی بات پہنچا دی ۔ لڑکی نے استاد کو بتایا کہ میرے والد کے اسمارٹ فون پر بلیو ویل گیم ڈاؤن لوڈ کرلینے کے بعد گیم کھیلتے ہوئے ایسا ہواہے۔

بچی کی باتوں سے حیران ٹیچرس نے معاملے کو تشہر ہونے سے بچایا جائے تاکہ دوسرے بچے اس طرح کی حرکت نہ کریں، اسی وقت انہوں نے بچی کو سمجھایا کہ تم بس اتنا کرو کہ گھر جاتے ہی اپنے والد کے فون سے یہ گیم نکال دو یعنی ان انسٹال کرو۔ دوسرے ٹیچر نے بھی بچی کو بتایا کہ وہ پڑھائی پر دھیان دے فی الحال آئندہ سے گیم نہ کھیلے ۔

اسکول کے نگراں نے واقعہ کو لے کر بتایا کہ بلیو ویل کے واقعے نے ثابت کیا ہے کہ موجودہ دور میں والدین کی تھوڑی سی غفلت بچوں کے لئے کتنی نقصان دہ ہوگی ہے اور اسی دوران سرپرستوں کی غیر ذمہ داری بھی ظاہر ہوتی ہے، بہت جلد والدین کی نشست کا انعقاد کرتے ہوئے انہیں اس سلسلے میں وضاحت کی جائے گی اور اپنے بچوں کے تعلق سے فکر مندرہنے کو کہا جائے گا۔

 


Share: