ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / گوکرن : مسافروں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ :سیاحتی مقام پر بنیادی سہولیات کی کمی پر عوام نے ظاہر کی بیزارگی

گوکرن : مسافروں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ :سیاحتی مقام پر بنیادی سہولیات کی کمی پر عوام نے ظاہر کی بیزارگی

Mon, 25 Dec 2023 20:43:49    S.O. News Service

گوکرن:24؍دسمبر(ایس اؤ نیوز ) شہد کی مکھیاں حملہ کرنےکے نتیجے میں تین مسافر بیمار ہونے کا واقعہ اتوار کی صبح سانی کٹا کے قریب پیش آیا ہے۔

آندھرا پردیش کے لینن وشوناتھ، گوتم نائیڈو، بھارگوا ریڈی ہی شہد کی مکھیوں کے حملہ کا شکار ہونےو الے مسافر ہیں۔ بتایاجارہاہےکہ جب مسافر راستے کنارے کی جھاڑیوں میں پیشاب کرنے چلے گئے تو اسی وقت شہد کی مکھیوں کا حملہ ہواہے۔ شہر کے سرکاری اسپتال میں  ابتدائی علاج  کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ  مسافر جان کے خطرے سے باہر ہیں۔

 سنیچر کی رات تینوں مسافروں کو کہیں بھی قیام کےلئے جگہ نہیں ملی تو سمندر کنارے ہی انہوں نے رات بتا کر صبح اپنے شہر لوٹ رہے تھے ، ضروریات سے فارغ ہونے کےلئے سیاحتی مقام  پر عوامی ٹائلٹ بھی میسر نہیں ہواتو سانی کٹا کے قریب والی ندی کے پاس چلے گئے اور وہاں ضروریات سے فارغ ہوہی رہے تھے عین اسی وقت شہد کی مکھیوں کا حملہ ہواہے۔ ان کی طرح سیاحت کےلئے آئے ہوئے اسکولی بچوں کی سواریاں پہاڑ، راستے جہاں جگہ ملی وہاں پارک کی گئی تھیں اور بچے ضروریات سےفارغ ہونے کے لئے پریشان ہوکر ادھر ادھر جگہ کی تلاش میں گھومتےدیکھے گئے۔ سیاحوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنےمیں ناکام ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سیاحت کے متعلق عوام سخت بیزارگی کا اظہار کرتےہوئے ملامت کررہے تھے۔ اس سلسلےمیں فوری اور ضروری اقدام کرنےکا عوام نے مطالبہ کیا۔


Share: