کاروار:21؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) دیہی سرکار کہلانے والے گرام پنچایت انتخابات کی آج منگل کو صبح سے ووٹنگ جاری ہے۔ مگر ضلع میں گزشتہ انتخابات یعنی جون 2015کے الیکشن سےموازنہ کریں تو اس مرتبہ جوش و خروش میں کمی نظر آر ہی ہے۔ اترکنڑا ضلع میں دومرحلوں 22اور27دسمبر کو منعقد ہونے والے انتخابات کے لئے 8852 پرچہ نامزدگی داخل کئے گئے ہیں تو 108رد کئے گئے ہیں ،1518لوگوں نے اپنی نامزدگی واپس لینے کے بعد حتمی طورپرضلع کی کل 2406نشستوں کےلئے 7193امیدوار انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔
2015کے انتخابات سے اگر اس بار کے انتخابات کا موازنہ کریں تو محسوس ہوتاہے کہ دیہی انتخابی جنگ میں وہ گرمی نہیں ہے جو پہلے تھی۔ 2015 میں کل 9866پرچہ نامزدگیاں داخل کی گئی تھیں، 162رد ہوئی تھیں ، 2387واپس لینے کے بعد 2437نشستوں کے لئے 7317 امیدوار میدان میں تھے۔ یعنی اس الیکشن سے زیادہ پرچہ نامزدگیاں داخل ہوئی تھیں اور واپس بھی زیادہ لی گئی تھی۔
اس بار اترکنڑا ضلع کے 231گرام پنچایتوں کے کل 2732حلقوں کے لئے انتخابات ہونے تھے۔ لیکن منکی کی چار گرام پنچایتوں میں انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے اب 227گرام پنچایتوں کے 2662نشستوں کے لئے انتخابات ہورہے ہیں۔ 11حلقوں میں کوئی بھی پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیاگیا ہے۔ 184نشستوں پر اراکین بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ اب حتمی طورپر 2406نشستوں کے لئے 7193امیدوار میدان میں ہیں۔
بلا مقابلہ منتخب ہونے والے امیدواروں کی تفصیل :
کاروار: 18گرام پنچایتوں کے 226میں سے 17نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب ہوا ہے تو 2 نشستوں کے لئے کسی نے بھی پرچہ نامزدگی داخل نہیں کی ہے۔ بقیہ 207نشستوں کے لئے 627امیدوار میدان میں ہیں۔
بھٹکل : 16گرام پنچایتوں کے 284نشستوں میں سے 19امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں، دو حلقوں کے لئے کوئی بھی پرچہ نامزدگی داخل نہیں کئے گئےہیں ۔ 263نشستوں کے لئے 673امیدوار میدان میں قسمت آزمائی کررہے ہیں۔
انکولہ :21گرام پنچایتوں کے 226میں سے 19بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں تو تین حلقوں کے لئے پرچہ نامزدگی داخل نہیں ہوئی ہے۔ 204نشستوں کے لئے 635امیدوار میدان میں ہیں۔
کمٹہ : 22گرام پنچایتوں کے 321میں سے 19بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں تو 299نشستوں کے لئے 937امیدوار ہیں۔
ہوناور :24گرام پنچایتوں کے 323میں سے 30وارڈس پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئےہیں۔ 291نشستوں کے لئے 869 امیدوار میدان میں ہیں۔
سرسی :32گرام پنچایتوں کے 323میں سے 33بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ ایک حلقے کے لئے کوئی پرچہ نامزدگی داخل نہیں ہوا ہے۔ 289نشستوں کے لئے 857امیدوار میدان میں ہیں۔
سداپور:23گرام پنچایتوں کے 221میں سے 15بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں تو 206نشستوں کے لئے 620امیدوار انتخاب لڑ رہے ہیں۔
یلاپور : 15گرام پنچایتوں کے 158میں سے 12بلامقابلہ منتخب تو 146نشستوں کے لئے 416امیدوار ہیں۔
منڈگوڈ: 16گرام پنچایتوں کے 194میں سے 6بلا مقابلہ منتخب ۔ 188نشستوں کے لئے 527امیدوار الیکشن لڑرہے ہیں۔
ہلیال :20گرام پنچایتوں کے 212میں سے 6بلا مقابلہ منتخب ہیں تو 206نشستوں کے لئے 500امیدوار میدان میں ہیں۔
ڈانڈیلی اورجوئیڈا: 4گرام پنچایتوں کے 37نشستوں کے لئے 111امیدوار اور جوئیڈا کے 16گرام پنچایتوں کے 137میں سے 5بلا مقابلہ منتخب ہوئےہیں تو 131نشستوں میں سے 421امیدوار میدان میں ہیں۔ ایک حلقے کے لئے کوئی بھی پرچہ نامزدگی داخل نہیں ہواہے۔