کورگ:20؍فروری (ایس اؤ نیوز) ضلع میں کرونا وائرس کے متاثرین میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دیگر محکمہ جات کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کرتے ہوئے ضروری فیصلے لئے گئےہیں۔ تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے اور وائرس سے پاک عوام کو محفوظ رکھا جاسکے ۔ اس سلسلےمیں کئی ایک اقدامات کئے جانےکی ضلعی انتظامیہ نے پریس ریلیز کے ذریعے خبر دی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ کیرالہ سے جو بھی لوگ کورگ میں داخل ہونگے انہیں ضلعی سرحد پر واقع کوٹّا، ماکوٹّا، کریکے ، سنپاجے سرحد کے ذریعے ہی داخل ہونے کی تاکید کی گئی ہے اور داخل ہونے والے افراد کے پاس 72گھنٹوں کے اندر لی گئی کورونا وائرس نگیٹیو رپورٹ کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ حکام کو تاکید کی گئی ہے کہ چک پوسٹ پر ہرایک کو لازمی طورپر چک کیاجائے ۔ اسی طرح ضلع میں رہائش پذیر افراد جب چاہے تب کیرلا نہیں جاسکتے، ہرایک کا اتفاقی (Random)چک اپ کیاجائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ریسارٹ، ہوم اسٹے ، سیاحوں اور مسافروں پر بھی کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے۔