ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کیا واقعی بھٹکل میں چلتی اومنی کار ڈرائیور کے گلے سے سونے کی چین لوٹنے کی واردات پیش آئی ؟

کیا واقعی بھٹکل میں چلتی اومنی کار ڈرائیور کے گلے سے سونے کی چین لوٹنے کی واردات پیش آئی ؟

Thu, 12 Mar 2020 20:56:34    S.O. News Service

بھٹکل:12؍مارچ(ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے شرالی کے مکین جگدیش مادیو نائک نے مضافاتی پولس تھانہ پہنچ کر شکایت درج کرائی ہے کہ جمعرات کی دوپہر دن دھاڑے اس کی اومنی کار کو نیشنل ہائی وے پر روک کر اسکوٹر پر سوار تین لوگوں نے اس کے گلے سے سونے کی چین لے کر فرار ہوگئے ہیں۔

جگدیش کا کہنا ہے کہ وہ شیرور سے اپنے گھروالوں کے ساتھ شرالی جارہا تھا کہ حنیف آباد کراس کے قریب ایک اسکوٹر نے ان کی کار کے آگے پہنچ کر راستہ روک دیا۔ جگدیش کے مطابق اسکوٹر پر تین لوگ سوار تھے جس میں سے ایک نے اچانک ان کے گلے میں ہاتھ ڈال کر چین کھینچ لیا۔

جگدیش کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنی کار لے کر  چلیس ہوٹل کےسامنے  پہنچاتو  ڈیو اسکوٹر پرسوار تینوں لٹیرے دھیمے سے سامنے آکر ان کی کار روکنے کی کوشش کی  اس دوران جب جگدیش نے کار کو آہستہ کرکے سائڈ سے نکل جانے کی کوشش کی تو تین میں سے ایک نے اس کے گلے میں ہاتھ ڈال کر سونے کی چین چھین لیا۔جگدیش نے بروقت چلتی کار سے ہی چور کے کالر کو پکڑےرکھا اور کارکا شیشہ بند کرکے جگدیش اور اس کے بھائی نے چور کی خوب دھلائی کی۔اتنے میں  ہنگامہ کو دیکھتے ہوئے آس پاس کے لوگ جمع ہوگئے اورپوچھ تاچھ کرنے لگے جس کے دوران  تینوں لٹیرے سونےکی چین لے کر فرار ہوگئے۔ جب تینوں لٹیرے فرار ہورہے تھے تو کسی نے ان کو پہچان کر غالباً ایک کو ’موسیٰ ‘ کہہ کر پکارا ۔ جگدیش کا کہنا ہے کہ اس دوران  عوام میں سے کسی نے واقعے کو اپنے موبائیل پر  قید بھی کرلیا اور سوشیل میڈیا پر وائر ل کردیا۔

جگدیش نے پولس تھانے میں شکایت درج کرتےہوئے بتایا ہے کہ چوری کی گئی چین کا وزن 2.5تولہ اور اس کی اندازاً قیمت 1لاکھ روپئے ہے۔ جگدیش کا کہنا ہے کہ چین کھینچے کی وجہ سے  اس کے گلے میں زخم ہواہے جس کا سرکاری اسپتال میں علاج کرایا ہے۔

ادھر بعض لوگوں نے واقعے کے تعلق سے  کچھ اور ہی بات بتائی ہے۔ ان لوگوں کا کہنا ہے   کہ کار جب ہائی وے پر سے گزر رہی تھی تو اسکوٹر کو سائیڈ مارنے کی کوشش کی گئی  تھی جس کی وجہ سے اسکوٹر سوار اور کار پر سوار لوگوں کے درمیان جھگڑا ہوا،  ان لوگوں نے شبہ ظاہر کیاہے کہ اس جھگڑے کو لے کر ہی غالباً کار سوار نے اسکوٹر سوار سے بدلہ لینے کے لئے جھوٹا معاملہ درج کیا ہوگا۔ اور کیس کو مضبوط کرنے کے لئے سونے کی چین کھینچ کر فرار ہونے کی رپورٹ درج کرائی ہوگی۔

بہرحال دیہی پولس پورے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔


Share: