ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کمٹہ کے پرائیویٹ فائنانس مینجر کی چالاکی : اصلی سونے کی جگہ جعلی زیورات رکھ کر گاہکوں سے دھوکہ دہی

کمٹہ کے پرائیویٹ فائنانس مینجر کی چالاکی : اصلی سونے کی جگہ جعلی زیورات رکھ کر گاہکوں سے دھوکہ دہی

Sun, 28 Feb 2021 20:19:10    S.O. News Service

کمٹہ یکم مارچ  (ایس اؤ نیوز)فائنانس میں گروی رکھے لاکھوں روپئے مالیت کے سونےکےزیورات  کو فائنانس افسر نے ہی خفیہ طورپر تبدیل کرکے جعلی سونےکے زیورات رکھ کر دھوکہ دینے کے متعلق کمٹہ پولس تھانےمیں شکایت درج ہوئی ہے۔ فائنانس کے ایچ آر مینجر شیامسن ڈینیل تلپاٹی نے پرائیویٹ فائنانس کے برانچ مینجر برگی پرشانت ونایک پٹگار (32) کے خلاف اس تعلق سے شکایت درج کرائی ہے۔

درج شکایت کے مطابق ملزم پرشانت ونایک پٹگار 7فروری 2018سے 10ستمبر 2020تک کمٹہ کے ایک پرائیویٹ فائنانس میں برانچ مینجر کے طورپر کام کیا کرتاتھا۔ فائنانس میں انوپ نائک، کرشنا مورتی سومناتھ نائک، دنیش درگا ہریکانت ، گنیش شری دھر شیٹھ اور وسنت ونئے پٹگار کی طرف سے گروی رکھے گئے 246.9گرام وزنی 7،72،350روپئے مالیت کے سونے کے زیورات کی پاکٹ کاٹ کر اصل زیورات نکال لے کرملزم پرشانت پٹگار نے اس کا   غلط استعمال کیا ہے۔ اس طرح فائنانس اور گاہکوں کے ساتھ دھوکہ دہی کئے جانے کی بات شکایت میں کہی گئی ہے۔ کمٹہ پولس تھانے میں کیس درج کرلیاگیا ہے۔


Share: