کمٹہ:3؍جولائی (ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع کی ساحلی پٹی پر جاری قومی شاہراہ کی تعمیرات کو جلدی تکمیل کرنےٹھیکدار کمپنی آئی آر بی کو اترکنڑا ضلع ڈی سی ڈاکٹر ہریش کمار نے تاکید کی ہے۔ بدھ کو کمٹہ ، ہوناوراور بھٹکل میں جاری فورلین شاہراہ کی تعمیرات کا معائنہ کرنے کے بعد ڈی سی نے آئی آر بی کمپنی افسران کو ہدایات جاری کیں۔
بدھ کی صبح کمٹہ میں سی برڈ افسران ، آئی آر بی افسران سمیت مختلف افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کرتے ہوئے ڈی سی نے زمین منظوری کے بعد بھی تعمیری کام میں تیزی نہ ہونے پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ شاہراہ کا تعمیری کام جاری رہنے سے ٹرافک نظام متاثر ہوتاہے اور اسی کے نتیجے میں کئی حادثات بھی ہورہے ہیں، بارش جاری رہنے سے کام میں مزید دیری ہونے پر ڈی سی نے ناراضگی کااظہارکیا۔ اور افسران کو سخت تاکید کرتےہوئے کہاکہ جہاں جہاں زمین منظور ہوئی ہے وہاں کا کام فوری مکمل کریں، بارش کے موسم میں عوامی زندگی میں خلل ڈالے بغیر اپنا کام کریں، جہاں کام جاری ہے وہ سائن بورڈ لگائیں۔ جے سی بی ، ٹپر وغیرہ کو تیاری میں رکھنے کی بات کہی۔
انہوں نے بتایا کہ شاہراہ تعمیر کے لئے جائیداد کھونےو الوں کو معاوضہ ادا کیا جاچکا ہے، معاملات حل ہوگئے ہیں، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور مقامی اسسٹنٹ کمشنر حصول کردہ زمین کو آئی آربی کوسونپنے کو کہا۔ کمپنی افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کمٹہ علاقے میں 18جگہ زمین حصول کرلی گئی ہے ، اگلے 4مہینوں میں ان جگہوں کا کام مکمل کرنےکی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ ہوناور اور بھٹکل علاقوں میں بھی 6جگہوں پر زمین حصولیابی معاملات کو حل کرلینےکی بات کہی۔ قومی شاہراہ کی تعمیر کا جائزہ لینے ہر ماہ میٹنگ کرنے کی ڈی سی نے جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ زمین حصولیابی افسر، تحصیلدار اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران کم سے کم تین ماہ میں ایک مرتبہ کام، زمین حصولیابی ، معاوضہ کے متعلق جائزہ رپورٹ سونپنے کی بات کہی۔ میٹنگ میں کمٹہ کے اسسٹنٹ کمشنر پریتی گہلوت، تحصیلدار میگھ راج ، اتھارٹی کے مینجر نوین کمار سمیت آئی آر بی افسران، سی برڈ افسران موجود تھے۔