ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کمٹہ میں  ایس ایس ایل سی طلبا و طالبات کے لئے کیرئیر گائیڈنس پروگرام

کمٹہ میں  ایس ایس ایل سی طلبا و طالبات کے لئے کیرئیر گائیڈنس پروگرام

Thu, 27 Feb 2020 19:56:08    S.O. News Service

کمٹہ:27؍فروری(ایس اؤ نیوز) نارتھ کینرا مسلم یونائٹیڈ فورم تعلقہ یونٹ کمٹہ کے زیراہتمام سال ِ رواں کے ایس ایس ایل سی امتحانات میں شریک ہونےوالے طلبا وطالبات کے لئے کیرئیر گائیڈنس کا پروگرام بروز اتوار یکم مارچ 2020صبح 10سے منعقد ہونے کی جانکاری فورم کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔

امسال ایس ایس ایل سی کے امتحانات دینے والے طلبا و طالبات مقررہ دن اور وقت پر ناد شری کلا کیندر ، روٹری ہال، ہیگڈے کراس کمٹہ میں حاضررہتےہوئے استفادہ کرنے کی کمٹہ فورم کے سکریٹری نے اپیل کی ہے۔ افتتاحی تقریب میں افتتاحی تقریب میں فورم کے ضلع صدرامتیاز شیخ اور اعزازی مہمان ڈاکٹر عبدالقادر شیخ سابق صدر آئیڈیل ایجوکیشن ٹرسٹ کمٹہ ہونگے۔


Share: