نئی دہلی ،29جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کا گجرات کا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔دراصل گجرات حکومت نے انہیں مقررہ مقام پر پروگرام کرنے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد کیجریوال کا گجرات کا دورہ منسوخ کر دیاگیاہے ۔آپ لیڈرآشوتوش نے گجرات حکومت پرنشانہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حکومت آپ سے خوفزدہ ہے اورڈرادھمکاکر وزیراعلیٰ کے پروگرام کی جگہ کومنسوخ کرایاگیا ہے۔قابل ذکرہے ہے کہ کجریوال9اور10؍جولائی کو گجرات کے دروہ پر جانے والے تھے۔9؍جولائی کو سومناتھ درشن کے بعد10؍جولائی کو صورت میں ٹریڈر ایسوسی ایشن کے ایک پروگرام میں کیجریوال کو شریک ہونا تھا۔عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ سورت میں جس یونیورسٹی کے آڈیٹوریم کو پروگرام کی جگہ کے طورپربک گیا تھا۔اس کی بکنگ کینسل ہونے سے اب پورے پروگرام کا ہی کوئی مطلب نہیں رہ جاتا ہے ،اس لیے مکمل دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔بدھ کو آپ لیڈرآشوتوش نے ٹوئٹ کر کے گجرات حکومت پر نشانہ لگایا۔اپنے ایک دیگر ٹوئٹ میں آشوتوش نے الزام لگایا کہ کیجریوال کے پروگارم کی جگہ منسوخ کرانے کے لیے آنندی بین پٹیل کی حکومت نے وائس چانسلر کو دھمکایا ہے۔ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ آنندی اندی بین حکومت نے کیجریوال کے پروگرام کو منسوخ کرنے کے لیے ٹریڈر ایسوسی ایشن کو دھمکی دی ہے۔کاروبار ختم کرنے کی دھمکی دی، بی جے پی ڈری ہوئی ہے۔اگلے ٹوئٹ میں انہوں کہا کہ آنندی بین کی یہ حرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ بی جے پی آپ سے خوفزدہ ہے۔آپ حقیقی متبادل بن کر ابھر رہی ہے، گجرات میں بی جے پی کے گنتی کے دن بچے ہیں۔گوا میں عام آدمی پارٹی کی بنیاد مضبوط بنانے کے لیے اروند کیجریوال 2دن کے گوا دورے پر ہیں۔وہ منگل کو گوا پہنچے تھے۔گوا میں ماہی گیروں کی طرف سے کیجریوال کا روایتی انداز میں استقبال کیا گیا۔کیجریوال نے دعویٰ کیا ہے کہ آپ گوا اسمبلی الیکشن میں 40میں سے 35سیٹیں جیتے گی۔دراصل کیجریوال کا تین ریاست ، گوا ،گجرات اور پنجاب میں دورہ کرنے کا پروگرام ہے۔گوا کے بعد کیجریوال گجرات ہی جانے والے تھے۔آپ ان تینوں ہی ریاستوں کو اہم مان رہی ہے۔ان میں سے دو ریاست گوا اور گجرات میں بی جے پی کی حکومت ہے جبکہ پنجاب میں بی جے پی-شرومنی اکالی دل حکومت میں ہیں۔