کاروار:27/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)پی یو سی دوم کے سالانہ امتحانات کے لئے بھی اوقات طئے کئے گئے ہیں، مجوزہ ٹائم ٹیبل کے مطابق یکم مارچ سے 16مار چ 2018 تک امتحانات منعقد کرنے پی یو بورڈ نے فیصلہ لیاہے۔ یہاں بھی پی یو بورڈ نے مئی کے مہینے میں ہونے والے ودھان سبھا انتخابات کودیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لینےکی جانکاری دی گئی ہے۔
بورڈ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بورڈ نے پی یو سی ٹائم ٹیبل کو لے کر کسی کو شکایت ہے تومتعلقہ افراد یا ادارے 24نومبر تک اپنی شکایات بورڈ کو سونپنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ اس کے بعد امتحانات کے حتمی ٹائم ٹیبل کو جاری کئے جانے کی بورڈ کی ڈائرکٹر سی ،شیکھا نے جانکاری دی ۔ مجوزہ ٹائم ٹیبل کے تحت امتحانات کچھ اس طرح منعقد ہونگے۔
تاریخ مضمون
یکم مارچ2018 اکنامکس (معاشیات)۔فزکس(طبیعات)
2مارچ الکٹرانکس ۔ ریاضی سائنس
3مارچ ہندی۔ تلگو۔ مراٹھی۔ فرنچ
5مارچ بزنس اسٹڈیز۔ بیالوجی
6مارچ پالیٹکل سائنس
7مارچ انفارمیشن سائنس۔ ریٹیل۔اٹومیٹیوہیلتھ کئیر۔بیوٹی اینڈ ویلنس
8مارچ آپشنل کنڑا۔ اکاؤنٹنسی۔ کیمسٹری
9مارچ اسٹیس ٹک ۔ ایجوکیشن
10مارچ ہسٹری۔ ہوم سائنس
12مارچ سوشیلالوجی۔ ریاضی(میاتھمٹکس)۔بیسک ریاضی
13مارچ اردو۔ سنسکرت
14مارچ انگریزی
15مارچ جغرافیہ۔ کرناٹکا سنگیت۔ ہندوستانی سنگیت
16مارچ کنڑا۔ تمل ۔ ملیالم۔ عربی