ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:کونکن ریلوے کی جانب سے صفائی مہم منائی گئی

کاروار:کونکن ریلوے کی جانب سے صفائی مہم منائی گئی

Fri, 23 Sep 2016 20:56:48    S.O. News Service

کاروار   :۲۳/ستمبر (ایس او نیوز)’’سوچھ ریل سوچھ بھارت ‘‘ نعرہ کے ساتھ 17ستمبر سے 25ستمبر تک محکمہ ریلوے کی طرف سے صفائی مہم منائی گئی ، جس میں ریلوے کا عملہ اور عوام نے بہت ہی متحرک ہوکر شریک ہونے کی جانکاری کونکن ریلوے زونل مینجر محمد عصیم سلیمان نے دی۔

جمعہ کو شیزواڑ ریلوے اسٹیشن کے ہال میں منعقد پریس کانفرنس میں مہم کے متعلق جانکاری دیتے ہوئے انہوں نےکہاکہ ریلوے بورڈ کی طرف سے جاری احکامات کے مطابق کونکن ریلوے نے صفائی مہم منائی ۔ مہم کے دوران ریلوے اسٹیشن ، ریل وغیرہ کی صفائی ، ریلوے اسٹیشن پر کالج طلبا ، آٹوڈرائیور ، گرام پنچایت ممبران کی طرف سے مشترکہ صفائی کی گئی ۔ کونکن ریلوے لائن کے مختلف ریلوے اسٹیشن پر پانی ،غذا سمیت کئی ایک کی صفائی کے متعلق جانکاری پروگرام رکھے گئے عملی کام کیا گیا۔اسکول اور کالج طلبا کے لئے صفائی مہم کے عنوان پر مصوری کے مقابلہ جات کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ 24ستمبر کو سوچھ سمپرنا دن منایاجائے گا۔ 25ستمبر کو پاک غذا کا دن منائے جانے کی جانکاری دی۔ اس دن ریلوے کینٹن پر صفائی اورمعیاری و مقوی اور صحت مند   غذاؤں کو استعمال کرنےکی ترغیب دیتے ہوئے  ان کے نمونوں کی جانچ کئے جانے کی بات کہی۔ سلیمان نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونے کی وجہ سے تحفظاتی معاملات میں سدھار آیاہے اور فوری اطلاع پانے میں معاونت ہورہی ہے۔ ریلوے اسٹیشن پر پائے گئے 12بچوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے سرپرستوں کو لوٹایا گیا ہے۔ 182ٹول فری نمبر ہے ، جو 24گھنٹے کام کرتاہے ، عوام ریلوے کے متعلق جوبھی جانکاری چاہئے متعلقہ نمبر پر کسی بھی فون سے رابطہ کرکے جانکاری حاصل کرنے کی بات کہی۔ اس موقع پر اقتصادی مینجر شری دھر اور کونکن ریلوے کے رگھورام نائک موجود تھے۔


Share: