ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:مرکزی وزیر دفاع سے وزیر دیش پانڈے کی ملاقات : سی برڈ متاثرین کو معاوضہ جلد منظور کرنے کا مطالبہ

کاروار:مرکزی وزیر دفاع سے وزیر دیش پانڈے کی ملاقات : سی برڈ متاثرین کو معاوضہ جلد منظور کرنے کا مطالبہ

Thu, 28 Dec 2017 19:43:38    S.O. News Service

کاروار:28/ دسمبر(ایس اؤنیوز)سی برڈ منصوبے کے متاثرین کے بقیہ معاوضات کو فوری ادا کرنے کا مطالبہ لے کر مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتا رامن کو اپیل سونپے جانے کی ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے نے جانکاری دی ۔

جمعرات کو کاروار بحریہ اڈے کا دورہ کئے مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتا رامن سے ملاقات کرتے ہوئے وزیر دیش پانڈے نے اپیل سونپی ۔اپیل میں تحریر کیا گیا ہے کہ بھارتیہ بحریہ اڈے کے سی برڈ منصوبے کے لئے اترکنڑا ضلع کے عوام اپنی زمینات کی قربانی دی ہے، متاثرین کو قانون کے مطابق زائد معاوضہ فوری طورپر اداکئے جانے کی مانگ سمیت کئی ایک مطالبات کو پیش کئے جانےکی جانکاری پریس کانفرنس کے ذریعے دی۔

سی برڈ منصوبے کے لئے ضلع کے 4032خاندانوں نے ا پنی زمینات عطیہ کی ہیں، اس سلسلے میں اعلان شدہ معاوضات کی تقسیم کاری ہوئی ہے ، لیکن کرناٹکا زمین حصولیابی قانون 1894کے تحت فی گنٹہ 11500روپئے طئے کرنے کا سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے، حکم کے تحت متاثرین پچھلے کئی برسوں سے زائد معاوضہ کے انتظار میں ہیں، وزیر موصوف سے وزیر دیش پانڈےنے مطالبہ کیا کہ بقیہ 92.64کروڑ روپئے اور دوسرے معاملے کے 5.51کروڑروپئے منظور کرنے کی مانگ کی ہے۔

ملاقات کے دوران مرکزی وزیر کو توجہ دلائی گئی کہ مرکزکے سابق وزیر دفاع اپنے بحریہ اڈے کے دورے کے موقع پر سی برڈ منصوبے کے متاثرین خاندان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بحریہ اڈے میں روزگار فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی ، اگر اس وعدے کو جلد نافذ کیا گیا تو سی برڈ کے دوسرے مرحلے میں انہیں روزگار مل جائے گا اور متاثرہ خاندان کے ساتھ انصاف ہونے کی بات کہی۔

سی برڈ دوسرے مرحلے میں سی برڈ کے لئے کمٹہ کے علاقے میں جس ہوائی اڈے کی تعمیر کی جارہی ہے اس کو عوامی ہوائی جہاز اڈے کے طور پر توسیع کی جاتی ہے تو ضلع میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ منصوبے کے لئے کافی زمین مہیا ہے اس سلسلے میں تعمیری طورپر دھیان دینے پرزور دیاگیا اور اسی طرح بحریہ جنگی اشیاء کے گودام کی تعمیر کے لئے ضروری تعاون ضلع انتظامیہ سے فراہم کئے جانے کی جانکاری دی ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی ستیش سئیل وغیرہ موجود تھے۔


Share: