ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:فورلین تعمیر کے لئے نکال جانے والی مذہبی عمارات کا کل معاوضہ 2.75کروڑ روپئے

کاروار:فورلین تعمیر کے لئے نکال جانے والی مذہبی عمارات کا کل معاوضہ 2.75کروڑ روپئے

Thu, 20 Jul 2017 21:29:46    S.O. News Service

کاروار:20/جولائی (ایس اؤنیوز)کنداپور کی سرحد سے کاروارکے ماجالی تک فورلین تعمیرکاکام تیزرفتاری کے ساتھ جاری ہے،شاہراہ کی توسیع کو لے کر بھٹکل سے کاروار تک کل 61مذہبی عمارات کو نکال باہر کیاجاناہے ، ان مذہبی عمارات کے لئے معاوضہ طئے گیا گیا ہے ، عمارات کے لئے طئے کئے معاوضہ کے مطابق کل 2،75،725روپئے متاثرہ اداروں کو ادا کرنا ہے ، اس کے فوری بعد مذہبی عمارات نکالنے کے لئے اطلاع دی جائے گی۔

شاہراہ کنارے اوراس سے متصل کون کونسی مسجدیں ، مندریں اور چرچ نکالی جائیں گی اس کی فہرست تیار کرلی گئی ہے، موجودہ شاہراہ کے درمیان سے 45میٹر اور 60میٹر کی پیمائش کرتے ہوئے ان عمارات کی نشان دہی کی گئی ہے۔ بھٹکل میں 8،ہوناور میں 24،کمٹہ میں 16، انکولہ میں 8 اور کاروار میں 5مذہبی عمارات شاہراہ کی توسیع کے لئے منہدم کی جائیں گی ۔ نکال باہر کئے جانےو الی عمارات کی تفصیل دیکھیں تو کچھ اس طرح ہے۔ ہوناور میں 5کرسچن،2مسلم اور کمٹہ میں 1مسلم مذہبی عمارات شامل ہیں تو بقیہ تمام مذہبی عمارات ہندو مذہب کے عقیدے والی عمارات ہیں۔

بھٹکل کی مذہبی عمارات کے لئے کل 31،45،055روپئے ۔انکولہ تعلقہ میں کل 64،83،939روپئے۔ کمٹہ تعلقہ میں کل 61،50،675روپئے ۔ہوناور تعلقہ کی مذہبی عمارات کے لئے کل 77،70،740روپئے ۔کاروار تعلقہ کے لئے کل 39،80،316 روپئے معاوضہ دینے کے لئے ایکوم ایشاء کمپنی کی طرف سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو دی گئی مشوراتی رپورٹ میں کہا ہے۔


Share: