کاروار:28/ دسمبر(ایس اؤنیوز)گاہک سوال نہیں کرنے سے بڑی معصومیت کے ساتھ دھوکہ کھاجاتےہیں، گاہکوں کوچاہئے کہ وہ انہیں دستوری طورپر جو حقوق حاصل ہیں اس کا استعما ل کریں اور اپنے اندر سوال کرنے کی ذہنیت پیدا کریں ۔سول جج اور ضلع قانونی خدمات بورڈ کے ممبر سکریٹری ٹی گوندیا نے خیال ظاہر کیا۔
وہ یہاں ضلع انتظامیہ ، محکمہ اغذیہ اور شہری سپلائی ، محکمہ گاہک معاملات، ضلع گاہک ویدیکے ، ضلع قانونی خدمات بورڈ، محکمہ نشر واشاعت اور رابطہ عامہ ، پریمئیر سائنس اور کامرس پی یوکالج کے اشتراک سے منعقدہ قومی یوم گاہک کے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے گاہکوں سے کہاکہ گاہک جو بھی خریداری کریں اس کی رسید ضرور لیں ، اسی سے آپ اپنا حق حاصل کرسکتےہیں ، گاہک اپنے حقوق کا استعمال کرتے ہوئے پاکیزہ سماج کی تعمیر میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔
وکیل انیرودھ ہلدی پور نے خصوصی مقالہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ دنوں میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کرنے کے دوران گاہک چوکنا رہیں اور سوچ سمجھ کر معاملات کرنا بہتر ہے۔ اس سلسلے میں خریداری کے جو شرائط ہیں اس کا گاہکوں کو مطالعہ کرنا ضروری ہونے کی بات کہی۔ پریمئیر کالج کی پرنسپال وانی ستیش نے پروگرام کی صدارت کی۔ محکمہ اغذیہ کے نائب ڈائرکٹر بی ، رگھو ناتھ ، محکمہ رابطہ عامہ کے ہیمنت راجو، محکمہ قانون کےمعاون ڈائرکٹر رفیق صاحب لاڈجی ، فرانسس تعلیمی ادارے کے صدر راجیش نائک وغیرہ موجود تھے۔