ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: کرناٹکا مغربی حلقہ اساتذہ کے انتخابات کےلئے ضروری اقدامات : ضلع میں 3605رائے دہندگان

کاروار: کرناٹکا مغربی حلقہ اساتذہ کے انتخابات کےلئے ضروری اقدامات : ضلع میں 3605رائے دہندگان

Fri, 10 Jun 2022 18:50:12    S.O. News Service

کاروار:10؍ جون   (ایس اؤ نیوز) کرناٹکا مغربی حلقہ  اساتذہ انتخابات -2022کی شفافیت کے ساتھ ہو ، کسی طرح کی کوئی پیچیدگی نہ ہواور رائے دہی کی کارروائی آسانی کےساتھ انجام دینے کےلئے ضروری اقدامات کرنےمتعلقہ افسران کو اترکنڑا   کے ایڈیشنل ڈی سی  راجو موگویر نے ہدایات جاری کی ہیں۔

وہ یہاں کاروار میں واقع ڈی سی دفتر کےہال میں جمعرات کو کرناٹکا مغربی حلقہ اساتذہ انتخابات کےلئے نامزد عملے کے تربیتی ورکشاپ کی صدارت کرتےہوئے بات کررہےتھے۔انہوں نے   ورکشاپ میں شریک افسران سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ انتخابات صاف شفاف اور آسانی کے ساتھ انجام پائیں، کسی طرح کی کوئی غلطی نہ ہو۔ حلقہ کے رائے دہندگان باشعور ہیں تو انتخابی عملہ بھی ضروری اقدامات کرتےہوئے نگرانی کرے۔

13جون کی صبح 8بجے سے ووٹنگ شروع ہوکر شام 5بجے ختم ہوگی۔ رائے دہندگان کے لئے ضروری ہے کہ وہ متعینہ اوقات میں نامزد افسران ڈیو ٹی پر رہیں اور کسی پیچیدگی کو موقع نہ دینےکی بات کہی۔ انتخابات میں 7امیدوار ہیں اسی تعداد کے مطابق ایجنٹ بھی ہونگے انہیں ضروری معلومات بہم پہنچائیں۔ ورکشاپ میں انتخابات کے لئے نامزد افسران اور عملہ سمیت ڈی سی دفتر کا عملہ بھی شریک تھا۔

3605رائے دہندگان:کرناٹکا مغربی حلقہ اساتذہ کے ضلع میں 3605رائے دہندگان ہیں اتنے ہی پولنگ بوتھ بنائے گئےہیں۔ ہلیال، منڈگوڈ، ڈانڈیلی ، یلاپور اور ہوناور کے پولنگ بوتھ میں انتخابی شفافیت کو برقرار رکھنے کےلئے وڈیو گرافی کا انتظام کیاگیا ہے بقیہ پولنگ بوتھوں پر ویب کاسٹ کا انتظام کئے جانےکی اپر ڈی سی راجو موگویر نےجانکاری دی ۔


Share: