کاروار:22؍مارچ (ایس اؤ نیوز)تہواروں کی مناسبت سے مسافروں کی بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے کی خاطر محکمہ ریلوے نے چند خصوصی سوپر فاسٹ ریلوں کی تواریخ میں توسیع کرتے ہوئے اعلان جاری کیاہے۔ ٹرینوں کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔
1۔منگلورو سنٹرل سے لو ک مانیا تلک (ٹی)02620نمبروالی ٹرین ہر دن یکم اپریل سے 30جون تک چلے گی۔اسی طرح لوک مانیا تلک سے منگلورو سنٹرل چلنے والی 02619ٹرین ہردن 2اپریل سے یکم جولائی تک چلےگی۔
2۔نظام الدین ۔ تروننت پورم سنٹرل۔نظام الدین سوپر فاسٹ ایکپسرس خصوصی ریل 26مار چ سے چلےگی۔ 04034اور04033نمبروالی ٹرینوں میں مکمل ریزرویشن کے ساتھ سفر کرسکتےہیں۔ متعلقہ ٹرین نظام الدین دہلی سے 26مارچ کی صبح اپنا سفر شروع کرے گی اور تروننت پورم پہنچے گی۔ یہی ٹرین مارچ 31کی رات 30-12بجے اپنا سفر شروع کرتےہوئے نظام الدین دہلی پہنچے گی۔ متعلقہ ٹرین کا کاروار، اُڈپی ، منگلورو جنکشن میں اسٹاپ ہے۔