ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: ڈیڑھ سال کی مدت میں غٖریبوں میں تقسیم کیا جانے والا 1012کوئنٹل اناج ضبط

کاروار: ڈیڑھ سال کی مدت میں غٖریبوں میں تقسیم کیا جانے والا 1012کوئنٹل اناج ضبط

Thu, 09 Jun 2022 19:47:16    S.O. News Service

کاروار:9؍ جون   (ایس اؤ نیوز) غریبوں کا پیٹ بھرنے کےلئے تقسیم کئےجانےو الے راشن کو فروخت کر نے کے دوران ڈیڑھ سال کے عرصے میں محکمہ تغذیہ کے افسران  نے  11معاملات درج کرتے ہوئے  24.62لاکھ روپئے مالیت کے 1012کوئنٹل کو  اناج ضبط کرلیا ہے۔

اترکنڑا ضلع میں درج شدہ 11معاملات میں سے تین معاملات  دوسرے ضلع کو سپلائی کرنے والے بھی شامل ہیں۔  ہوناور کے گیروسوپا سرکل میں ایک اور سرسی کے چپگی چک پوسٹ میں دو معاملات کا پتہ چلا ہے۔ ضلع میں ہوئی چھاپہ ماری کی بات کریں تو ہلیال کے قلعہ سرکل کے قریب، انکولہ کے کھاروی واڑا اور کینی مجرے کے گھر میں ، ہوناور کے کاسرکوڈ ہیرے مٹھ، سداپور کے امینہ سرکل ، کاروار کے بینگا ، توڈور، منڈگوڈ کے قلعہ گلی کے گھرمیں غیر قانونی طورپر ذخیرہ کردہ راشن اناج کو افسران نے ضبط کرتےہوئے کیس درج کیا ہے۔

اس دھندےمیں ملوث افراد ، پڑوسی ضلع سے راشن اناج لےکر نکلنےو الی لاری کا روٹ ہی بدل دیتےہیں اور غیر قانونی طورپر ساحلی  پٹی کے اضلاع کو بھیج دیتےہیں۔ وہاں پرائیویٹ تاجروں کو کم قیمت پر بیچ کر جتنی رقم ملتی ہے اپنی جیب میں اتارلیتےہیں۔

کورونا کے دوران غریب اور بے سہارا گھرانے سب سے زیادہ تکلیف اور پریشانی میں تھے۔ اس وقت انہیں اناج کی کمی نہ ہو ،اس بات کا خیال کرتےہوئےراشن اناج کی مقدار میں اضافہ کیاگیا تھا۔ ’انتودیا منصوبے ‘ کے تحت مستحقین میں 35کلو گرام اور دیگر کو فی کس 10 کلو چاول زائد تقسیم کئے جارہےہیں۔ رواں سال ستمبر تک اضافی چاول کی تقسیم جاری رہے گی۔ محکمہ کے افسران کا کہنا ہے کہ گھر میں جو چاول ، گہیوں بچ جاتےہیں اس کو فروخت کرنے والے لوگ ہی اس غیر قانونی سپلائی میں ملوث رہتےہیں۔

سخت کارروائی :محکمہ تغذیہ اور شہری سپلائی کے نائب ڈائرکٹر منجوناتھ رونیکر نے راشن اناج کی چوری اور سپلائی کو لے کر بتایا کہ راشن اناج کی چوری اور بیچنا ،ضروری اشیاء قانون 1955کے تحت سزاکے قابل جرم ہے۔ اصولوں کی خلاف ورزی کرتےہوئے جو بھی راشن اناج بیچے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ایسے خاندانوں کے راشن کارڈ بھی رد کئے جائیں گے۔ اس تعلق سے راشن دکانوں میں بورڈ لگائے گئےہیں۔ اسی موقع پر انہوں نے بتایا کہ محکمہ کا عملہ گاہے بگاہے کرانہ دکانوں ، راشن دکانوں پر پہنچ کر معائنہ کرتے رہتےہیں، راشن چاول، اناج وغیرہ غیرقانونی طورپر جمع کرکے فروخت کیاجانا ثابت ہوتاہے تو ان کےخلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا انہوں نے انتباہ دیا۔


Share: