ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: پرائیویٹ اسکولوں میں بھی اسکاؤٹس اینڈ گائڈس کی شاخیں لازماً قائم ہوں: ڈاکٹر ہریش کمار

کاروار: پرائیویٹ اسکولوں میں بھی اسکاؤٹس اینڈ گائڈس کی شاخیں لازماً قائم ہوں: ڈاکٹر ہریش کمار

Mon, 16 Sep 2019 20:57:42    S.O. News Service

کاروار:16؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)موجودہ حالات میں بچوں کے درمیان انسانی اقدار کی پرورش کرنا بہت ضروری ہے۔ اس سلسلےمیں پرائیویٹ اسکولوں میں بھی لازماً اسکاؤٹس اینڈ گائڈس کی شاخ کا قیام عمل میں لاکر مختلف سرگرمیوں کو انجام دینے کی اترکنڑا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے ہدایات جاری کیں۔

ڈی سی دفتر کے ہال میں پیر کو منعقدہ بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائڈس ضلع ادارے کے سال 2019-2020کی سالانہ میٹنگ کی صدار ت کرتے ہوئے وہ خطاب کررہے تھے۔ انہوں نےکہاکہ آج کے بچے ٹی وی، موبائیل کی حد تک محدود ہیں ، عملی طورپر انسانی اقدار کو بھول گئے ہیں۔ اسکاؤٹس اینڈ گائڈس کے ذریعے مختلف سرگرمیوں کو انجام دیتےہوئے بچوں میں انسانی اقدار اور اخلاق کو پروان چڑھانے کی بات کہی۔ میٹنگ میں اسکاؤٹس اینڈ گائڈس کے ضلع کمشنر جی جی سبھاہت، سکریٹری بی ڈی فرنانڈیز، ناظم کریسدپا، شوبھا کلکرنی ، آرٹی ہیبار سمیت دیگر موجود تھے۔


Share: