ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: لوک سبھا انتخابی تربیتی کیمپ میں غیر حاضر 53عملے کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری

کاروار: لوک سبھا انتخابی تربیتی کیمپ میں غیر حاضر 53عملے کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری

Tue, 02 Apr 2019 21:18:27    S.O. News Service

کاروار:02؍اپریل (ایس او نیوز) لوک سبھاانتخابات کے لئے نامزد کئے گئے سرکاری عملے میں سے جو بھی پہلے مرحلے کی تربیتی کیمپ میں غیر حاضر ہوئے ہیں ضلع میں ایسے 53 سرکاری عملے کو ضلع الیکشن کمشنر /ڈپٹی کمشنر نے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔

اترکنڑا ضلع کے کاروار، انکولہ، ہلیال، کمٹہ ، بھٹکل ، ہوناور، سرسی ، یلاپور میں الیکشن تیاری کے متعلق31مارچ کو متعلقہ ودھان سبھا حلقہ جات میں   ضلع انتظامیہ کی طرف سے پہلے مرحلے کی تربیتی کیمپ منعقد کی گئی تھی ۔ ان تربیتی کیمپوں میں جوبھی سرکاری عملہ غیر حاضر رہاہے انہیں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیاگیا ہے۔ نوٹس میں بتایا گیا کہ لوک سبھا انتخابات کو لےکر منعقد ہوئے تربیتی کیمپوں میں شریک نہ ہوکر سنگین جرم کیا ہے اور عوامی نمائندہ قانون 1951کے تحت قانون کی خلاف ورزی سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ انتخابی فرائض کو انجام دینےسے انکار کئے تمام لوگوں کے خلاف کیوں نہ قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے ؟ اس سلسلے اگلے 24گھنٹوں میں اپنی حاضری دے کر جواب درج کرنے کہاگیا ہے۔ اگر ایسا نہیں کئے تو سخت کارروائی کا انتباہ دیاگیاہے۔


Share: