ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: سوشیل میڈیا پر موجود ’لو ن ایپ ‘ سے عوام ہوشیار ؛ عوام کو سائبر دھوکہ بازوں سے چوکنا رہنے محکمہ پولس کی اپیل

کاروار: سوشیل میڈیا پر موجود ’لو ن ایپ ‘ سے عوام ہوشیار ؛ عوام کو سائبر دھوکہ بازوں سے چوکنا رہنے محکمہ پولس کی اپیل

Wed, 08 Jun 2022 20:07:41    S.O. News Service

کاروار:8؍ جون   (ایس اؤ نیوز)’لون ایپ ‘کے ذریعے عوام کو قرضہ دینے کا جھانسہ دینےوالا سائبر دھوکہ بازوں کا گروہ سوشیل میڈیا پر بہت متحرک ہے۔ لون ایپ سے فریب کھائے بے شمار لوگ لاکھوں روپیوں  کا نقصان اٹھا کر ذہنی پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ اس سلسلے میں کافی شکایتیں موصول ہورہی ہیں ، عوام کو اس تعلق سے چوکنا رہنے کی اپیل کرتےہوئے محکمہ پولس نے پریس ریلیز جاری کی ہے۔

 پریس ریلیز کے مطابق سائبر دھوکہ باز ’لون ایپ ‘ کے ذریعے فوری قرضہ فراہم کرنے کے متعلق سوشیل میڈیا پر اشتہارات دیتےہیں۔ اس طرح عوام میں لالچ  اور حرص پیدا کرتےہیں، اس کو صحیح مان کر جو کوئی اپنے موبائیل پر لون ایپ ڈاؤن لوڈ کرلیتاہے تو اس موبائیل میں موجود سبھی موبائیل نمبر، فوٹو، وڈیو، فیس بک ، واٹس ایپ ، انسٹاگرام وغیرہ کا پاس ورڈ سمیت انفرادی جانکاری بھی دھوکہ باز چوری کرلیتےہیں۔

جھانسہ دینے والے ایک ہفتہ تک قرضہ دینے کی بات کہتے ہوئے بہت زیادہ سود وصول کرتےہیں اور وقت پر قرضہ ادا کرنےکے بعد بھی رقم کا مطالبہ جاری رہتاہے ۔ پولس محکمہ نے متنبہ کیا ہے کہ اگر مانگ کےمطابق رقم ادا نہیں کرتےہیں تو موبائیل سے چوری کردہ معلومات کے ذریعے دوستوں ، رشتہ داروں کو ہماری ہتک کرنے والے پیغامات ارسال کرتےہیں۔ ایڈٹ کردہ ہمارے فحش تصاویر انہیں بھیجتے ہیں  ، اس طرح ذہنی   سطح پر اذیت دینا شروع کرتے ہیں۔

محکمہ پولس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشیل میڈیاپر موجود یا قرضہ دینے والے اشتہارات کے متعلق چوکنا رہیں اور ان کے جھانسےمیں نہ آئیں۔ مرکزی حکومت نے ایسے کئی جھانسہ دینےو الے موبائیل ایپ کو بند کردیا ہے۔ اس کے باوجود سائبردھوکہ بازوں کاجال نئے نئے ’لون ایپ ‘  تشکیل دیتا رہتاہے۔ اس تعلق سے عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ  بہت زیادہ  چوکنا رہیں۔ اس سلسلےمیں اگر کوئی پریشانی میں مبتلا ہواہے تو  اُن سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طورپر www.cyberpolice.gov.in ویب سائٹ کے ذریعے شکایت درج کرے۔


Share: