ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروارمیں کشتی کے ذریعے سپلائی کی جارہی غیر قانونی لکڑیوں کو فاریسٹ عملے نےکیا ضبط :ایک گرفتار

کاروارمیں کشتی کے ذریعے سپلائی کی جارہی غیر قانونی لکڑیوں کو فاریسٹ عملے نےکیا ضبط :ایک گرفتار

Fri, 13 Jan 2017 18:33:40    S.O. News Service

کاروار:13/جنوری  (ایس او نیوز)کشتی کے ذریعے غیر قانونی طورپر سپلائی کی جارہی قریب 40ہزارروپیوں کی لکڑیاں فاریسٹ محکمہ کے افسران نے ضبط کرتے ہوئے ایک کو گرفتارکیاہے۔

تعلقہ کے ملاپور ،ہندوواڑا کی کالی ندی کنارے پر بدھ کی رات 8بجے کے قریب مصدقہ اطلاع پر چھاپہ مارتے ہوئے فاریسٹ افسران نے کشتی کے ذریعے سپلائی کی جارہی جمبا اور کندل نامی نسل کی لکڑیوں کو ضبط کیا جبکہ اس معاملے میں ایک فرد کو گرفتار کرلینے کے بعد کیس درج کیا ہے۔گرفتار شدہ شخص کی شناخت تعلقہ کے اولگا سے تعلق رکھنے والے مدھوکر ایکو کانکونکر کی حیثیت سے کی گئی  ہے۔ ملاپور کے دیپک سبرائے باندیکر ، دلیپ سبرائے باندیکر مفرور ملزم ہیں۔ ضبط شدہ کشتی اور لکڑیوں کی قیمت اندازاً   60ہزارروپئے لگائی گئی ہے۔ معاون فاریسٹ آفیسر گنپتی کی رہنمائی میں علاقائی افسر کے ڈی نائک کی قیادت میں کارروائی انجام دی گئی ۔ جس میں فاریسٹ کے بھانوپرتاپ ، جگناتھ کورلی، رجت ، سبھاش راٹھوڈ، آر ایم نائک، پرشانت ، راج شیکھر، ڈرائیور ونایک نائک وغیرہ شامل تھے۔  


Share: