ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروارمیں بین ریاستی لٹیروں کی گرفتار ی پر آئی جی پی ہری شیکھرن کی مبارکبادی کل سنیچر کو ہوگا بھٹکل کا دورہ

کاروارمیں بین ریاستی لٹیروں کی گرفتار ی پر آئی جی پی ہری شیکھرن کی مبارکبادی کل سنیچر کو ہوگا بھٹکل کا دورہ

Fri, 10 Mar 2017 20:28:08    S.O. News Service

کاروار :10/مارچ    (ایس او نیوز)  کاروار شہری تھانہ کے پولس اہلکاروں نے زبردست کارروائی انجام دی ہے اور مختلف جرائم معاملات میں ملوث بین ریاستی چوروں کو گرفتارکرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں جانکاری دیتےہوئے مغربی زون کے آئی جی پی ہری شیکھرن نے کہاکہ معاملے میں ملوث کل 10ملزموں میں سے 7ملزمان کی گرفتاری ہوئی ہے، بقیہ 3ملزموں کے لئے جال بچھایا گیا ہے۔ گوا سے تعلق رکھنے والے نکھیل ، ویراج ، اشوک ، رام چندر ، بسوراج ، سائل گرفتارشدہ ملزمان ہیں۔ گرفتار شدہ ملزموں سے 10لاکھ روپئے قیمت کا 530گرام سونا، 5کلو سونا اور 40ہزارروپئے نقد ضبط کرلیا گیا ہے ۔ گرفتارکئے گئے ملزمان کے متعلق کہا جارہاہے کہ کاروار میں انجام دی گئی کئی لوٹ مار کی وارداتوں میں وہ ملوث ہیں ۔ مقامی پولس فطانت کا استعمال کرتے ہوئے  چوروں کو گرفتارکرنےمیں کامیاب ہونےپرآئی جی پی ہری شیکھرن نے انہیں مبارکباد پیش کی۔

مغربی زون کے آئی جی پی ، ہری شیکھرن کل 11مارچ بروز سنیچر کو بھٹکل کا دورہ کریں گے جہاں وہ علاقائی افسران او رعملے کے مارچ کی نگرانی کریں گے بتایاگیا ہے کہ یہ روٹ مارچ قریب تین کلومیٹر تک چلے گا۔


Share: