کاروار:23اگست (ایس اؤنیوز)آئندہ ودھان سبھا انتخابات سےپہلے ریاستی کانگریس کے دگج لیڈر اور وزیر برائے بڑی صنعت آر وی دیش پانڈے بی جے پی میں شامل ہونگے اور میں ودھان سبھا انتخابات کے میدان میں اترنے والا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار شمالی کینرا کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے نے کیا۔
کاروار میں افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ میں شرکت کے بعد اخبارنویسوں سےبات کرتے ہوئے کہا کہ میں خود آئندہ ودھان سبھا انتخابات میں مقابلہ آرائی کرونگا ، ضلع کے کسی بھی حلقہ سے امیدوار بن سکتاہوں لیکن میری ترجیح سرسی ۔سداپور حلقہ ہونےکی بات کہی۔ ضلع کی بااثر شخصیت دیش پانڈے ہی جب بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں تو ضلع کے تمام حلقہ جات میں بی جےپی کی جیت یقینی ہونے کا خیال ظاہر کیا۔ اور دعویٰ کیا کہ مستقبل میں ملک کو ہندوراشٹر بنایا جائے گا۔