ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار : نجومی اور جوتشی سے اپنے مستقبل کو معلوم کرنے کے بجائے اپنی سوچ وفکر کو بدلیں  : کروالی اتسوا میں کرشماتی ماہر ڈاکٹر ہولیکل نٹراج  

کاروار : نجومی اور جوتشی سے اپنے مستقبل کو معلوم کرنے کے بجائے اپنی سوچ وفکر کو بدلیں  : کروالی اتسوا میں کرشماتی ماہر ڈاکٹر ہولیکل نٹراج  

Mon, 10 Dec 2018 20:53:04    S.O. News Service

کاروار:10؍ڈسمبر (ایس او نیوز) دنیا میں فریب،دھوکہ عام بات ہے مگر دھوکہ کے جال میں پھنسنا بڑی بےو قوفی اور غلط بات ہے۔ گھر توڑ کر واستو(توہم پرستی کے چلتے گھر کے دروازے اور کھڑکیوں کے رخ کو متعین کرنےو الا نجوم ) صحیح کرنے کے بجائے اپنی ذہنی سوچ وخیال کو بدل لیجئے۔ کرشموں کا کچا چٹھا نکالنےمیں ماہر ڈاکٹر ہولیکل نٹراج نے12ڈسمبر 2018بروز اتوار کو کروالی اتسوا کے موقع پر منعقدہ  ’’کرشمات اور سائنٹفک سچ ‘‘پروگرام میں عملی مظاہرے پیش کرتے ہوئے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے میڈیااور دیگر ذرائع سے ہونے والی اندھی تقلید، توہم پرستی اور جوتش کی پول کھولتے ہوئے کہاکہ میڈیا میں جھوٹے جوتش بولنے والے ہمارا مستقبل نہیں لکھ سکتے ، وہ صرف ہماری سوچ و فکر کو برباد کرتےہیں، ذہنوں میں بد امنی پیدا کرتے ہیں، ہمارے ذہن کو ہمارے کنٹرول میں رکھتے ہوئے ہم خود اپنی قسمتی خود لکھنےکی بات کہی۔ نظر نہ آنے والے شیطان دنیامیں نہیں ہیں وہ ہمیں نہیں ستا سکتے،البتہ  ہمیں تکلیف دینےو الے ، ستانے والے انسان ہمارے درمیان ہیں ایسے لوگوں سے ہوشیار رہیں۔ سائنس کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو بے وقوف بنانے کا دھندہ ہمارے درمیان جاری و ساری ہے ا س تعلق سے چوکنا رہنے کی صلاح دی۔

ناظرین سناٹےمیں :خالی بندیا سے خاک کی بارش ، پانی ، پھول نکال کر عوام کےسامنے پیش کرتےہوئے ہولیکل نٹراج نے کہاکہ یہ سب بندیا کے اندرونی پرت کا کمال ہے۔ میخوں کے تختے پر ایک طالبہ کو لٹاکر ثابت کیا کہ متوازن سطح ہونےکی وجہ سے میخ نہیں چھبتے ہیں۔

آنکھوں پر پٹی باندھ کر کرنسی  کی پہچان ، کانٹوں کی کرسی پر بیٹھنا، سر پر کاپور کوسلگانا، سرپرچاقو سے  کاٹنا، ناریل کا توڑنا سمیت انہوں نے  کئی ایک کرشموں کا طلبا کےذریعے بھید کھولا۔ پنرجنم اور جنمانتر جیسے پروگراموں کو  جھوٹ کہتے ہوئے یہ ایک نفسیاتی عمل ہونے کو ثابت کیا۔ پروگرام میں ہولیکل نٹراج کا ان کی بیٹی تیج شری نے ساتھ دیا۔ ڈاکٹر ہولیکل نٹراج کے بھید کھولنے والے فن کو دیکھنے کے لئے کاروار کے رنگ مندر میں ہزاروں کا مجمع تھا۔ بے شمار باب الداخلہ پر کھڑے ہوکر پروگرام کو دیکھا۔ اس موقع پر انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور افسران کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ اتسوا کے موقع پر عوام کو اندھیرے اور جہالت سے نکالنے کے لئے ایسے پروگرام کا انتظام کرنے پر مبارکباد دی۔


Share: