ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار میں یوم آزادی کے موقع پر ڈسٹرکٹ انچارج وزیر نے کہا؛ ضلع کے سیاحتی مقامات سمیت ضلع کی ہمہ جہت ترقی کے لئے حکومت پابند

کاروار میں یوم آزادی کے موقع پر ڈسٹرکٹ انچارج وزیر نے کہا؛ ضلع کے سیاحتی مقامات سمیت ضلع کی ہمہ جہت ترقی کے لئے حکومت پابند

Sat, 15 Aug 2020 18:56:27    S.O. News Service

کاروار:8؍اگست(ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع کے سیاحتی مقامات کی ترقی  حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، متعلقہ علاقے کو خصوصی معاشی زون قرار دیاگیا ہے، مختلف منصوبوں اور اسکیموں کے  کاموں کے ذریعے ہمہ جہت ترقی پر توجہ  دی جارہی ہے۔ اترکنڑا ضلع نگراں کار وزیر شیورام ہیبار نے کاروار کے پولس پریڈ میدان میں 74ویں یوم ِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی اور سلامی لینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

 ہیبار نے  ریاستی حکومت کی کارکردگی کو پیش کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں سب سے زیادہ سیاحتی مقامات اترکنڑا ضلع میں ہیں، مرڈیشور، اپسر کونڈا، یانا، اوم بیچ، سداپور کا پتھر برج، ماگوڈ، ساتوڑی ، شرلے ، انچلی وغیرہ کی ترقی کے لئے منصوبے تشکیل دئیے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ  ضلع کے وردا، اگھناشنی ، شراوتی ، کالی، گنگاولی،  بیڈتی ندیوں کا پانی آب پاشی کے لئے استعمال کئے جانے کو ترجیح دی جائے  گی ، جس کے نتیجے میں اُمید ہے کہ  کسانوں کی زندگی خوشحال ہوگی۔ انہوں نے جانکاری دی کہ ملک میں پہلی مرتبہ ہمارے کسان اپنی فصلوں کے نقصانات کو وہ خود ایپ کے ذریعے اپ لوڈ کریں گے۔ ساگر مالا منصوبے کے متعلق جوتنازعہ چل رہاہے وہ ماہی گیروں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے حل کرنے حکومت تیار ہے ، ساگر مالا منصوبے سے کسی بھی ماہی گیر کو نقصان نہیں ہوگا۔ انکولہ۔ ہبلی ریلوے لائن منصوبے کے متعلق ماہر ماحولیات کی بے جا مداخلت سے منصوبہ آگے نہیں بڑھ پارہاہےاور ضلع کی ترقی بھی متاثر ہونے کا خیال ظاہر کیا۔

یوم ِ آزادی کی تقریب میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے کام کرنے والے ’کورونا وارئیررس ‘ کی تہنیت کی گئی ۔ رکن اسمبلی روپالی نائک ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر کے ہریش کمار، ضلع ایس پی شیو پرکاش دیوراج ، اسسٹنٹ کمشنر پریانگا موجود تھے۔

سرسی_یوم_آزادی_کی_تقریب.jpg

سرسی : شہر کے ماری کامبا ضلع کھیل میدان میں 74ویں یوم ِ آزادی کا پرچم لہرانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ایشور اُلاگڈی نے خطاب کرتے ہوئے ذات پات، نسل، طبقات سے اوپر اٹھ کر متحد ہوکر زندگی گزارنے پر زور دیا۔ انہوں نے مجاہدین آزادی اور کورونا وارئیررس کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئےا نہیں سلامی پیش کی۔ حیاتی تنوع بورڈ کے صدر اننت ہیگڈے اشیشر، تعلقہ پنچایت صدر شری لتا ، ضلع پنچایت ممبران اوشاہیگڈے ، بسوراج دوڈمنی ، تحصیلدار ایم آر کلکرنی وغیرہ موجود تھے۔ ایس ایس ایل سی امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنےو الے سندھی ہیگڈے ، ارچنا شٹی ، اکھیلا ہیگڈے اور کورونا وارئیررس کی تقریب میں تہنیت کی گئی ۔


Share: