ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار میں قومی شاہراہ پر فلائی اوور تعمیری کام کی شروعات

کاروار میں قومی شاہراہ پر فلائی اوور تعمیری کام کی شروعات

Sun, 16 Sep 2018 20:32:29    S.O. News Service

کاروار :16/ستمبر(ایس اؤ نیوز) شہر سے گزرنے والی قومی شاہراہ 66پر فلائی اوور برج کا تعمیری کام دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ ضلع کے بحرہ عرب کے ساحل سے گزرنے والی قومی شاہراہ کو فورلین میں منتقل کرتے ہوئے توسیع کی جارہی ہے۔ اکثر مقامات پر کام آخری مراحل میں ہے، شہر کے ڈی سی بنگلے کے نیچے پہاڑ کھود کر سرنگ بنایا جانا بھی اسی کا ایک حصہ ہے۔

لندن برج سے زونل ٹرانسپورٹ آفیسر دفتر تک قریب 1.5کلومیٹر لمبا فلائی اوور کی تعمیر شروع ہوچکی ہے۔ اس سے قبل جب فورلین کا کام شروع ہواتو بعض پیچیدگیوں کی وجہ سے فلائی اوور کا  کام بند رکھاگیا تھا۔ سیاحت کے پیش نظر فلائی اوور کی تعمیر مناسب نہیں ہونے کی بات کہتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو خط لکھنے کی افواہیں شہر میں گردش میں تھیں، جس کی عوام نے سخت مخالفت کی تھی۔

ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے افواہوں کا اسی قوت سے صریح انکار کرتے ہوئے کہاتھا کہ فلائی اوور کی تعمیر نہ کرنےکے متعلق ہم نے کوئی خط نہیں لکھا تھا، البتہ انہیں جانکاری دی گئی تھی کہ فلائی اوور کی تعمیر سے گوا کی طرف جانے والے سیاح راست گوا چلے جائیں گےتو فطری بات ہے شہری ساحلی  سیاحت متاثر ہونے کی جانکاری دیتے ہوئے منصوبہ پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔

عوام کا کہنا تھا کہ علاقے میں روزانہ ہزاروں لوگ سڑک پارکرکے ساحل کی طرف جاتے ہیں، اگر فلائی اوور تعمیر ہوا تو عوامی چہل پہل کو پریشانی ہوگی۔ اس سےتین سال قبل منعقد ہوئی میٹنگ میں فلائی اوور کی تعمیر ساحلی خوبصورتی مزید بڑھاوا دینے کی بات کہی گئی تھی اب جب کہ فلائی اوور کا کام شروع ہوچکاہے سبھی افواہوں کا دم نکل گیا ہے۔


Share: