ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار سمندر کی لہروں میں پھنسے 6بچوں کو بچالیاگیا

کاروار سمندر کی لہروں میں پھنسے 6بچوں کو بچالیاگیا

Tue, 05 Oct 2021 18:42:09    S.O. News Service

کاروار:5؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز) یہاں رویندرناتھ ٹیگوربیچ پر پیر کو سمندر میں لہروں کی لپیٹ میں آکر پھنسے ہوئے 6بچوں کو بچالینے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پرانی ہبلی سے محمد شفیع نامی شخص اپنے خاندان کے ساتھ بیچ کی سیر وتفریح کےلئے آئے ہوئے تھے۔ کل 19لوگ سمندر میں اترے تھے ان میں 6بچے بھی شامل تھے۔ بچوں کو سمندر میں اترتے دیکھ کر ساحل پر تعینات لائف گارڈ نےانہیں بچوں کو نہ لےجانےکی تاکید بھی کی۔ اس کے باوجود لائف گارڈ کو نظر انداز کرتےہوئے سمندر میں اترکر دورتک چلے گئے والدین سمیت بڑے لوگ ایک طرف لطف اٹھا رہے تھے تو دوسری طرف بچے اپنی الگ سے تفریح میں مگن تھے اسی دوران اچانک  6بچے لہروں کی لپیٹ میں آگئے۔

بچوں کو خطرے میں بھانپ کر لائف گارڈ ، پولس اور قریب کے ووئیوز اڈونچر کا عملہ حفاظت کے لئے دوڑ پڑا۔ ان سب نے مل کر بچوں کو لہروں سے بچا کر کنارے لا نے میں کامیاب ہوئے۔عمر، زاہد، ابوبکر، رشید، وحید اور سپنگ نامی بچوں کی حفاظت کی گئی ہے۔  اس سلسلےمیں والدین سے حلف نامہ لےکر روانہ کیاگیا ہے۔ کاروائی میں لائف گارڈ راگھویندرنائک، چندن جوشی ، کیتن ، ناگراج وغیرہ شریک تھے۔


Share: