پڈوبیدرے:3؍ دسمبر(ایس اؤ نیوز)نکالےگئےسورتکل کے غیر قانونی ٹول گیٹ کی فیس ہیجماڑی ٹول گیٹ کے ذریعےوصول کرنے کی لوٹنےو الی پالیسی نہ اپنانے کا ہیجماڑی ٹول گیٹ کے قریب منعقدہ عوامی دھرنےمیں احتجاجیوں نے مطالبہ کیا۔
ہیجماڑی ٹول گیٹ ورودھی ہوراٹ سمیتی اور یکساں ذہنیت تنظیموں کی قیادت میں منعقدہ دھرنےمیں اڈپی اور دکشن کنڑا ضلع سےسیکڑوں لوگ اورکارکنان نے شرکت کرتےہوئے مرکزی حکومت اور عوامی نمائندوں کے خلاف نعرےبازی کرتےہوئے اپنے عدم اطمینان کااظہار کیا۔
سابق وزیر ونئےکمار سورکے نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ سورتکل غیر قانونی ٹول گیٹ کو ہیجماڑی ٹول گیٹ میں شامل کرتےہوئے ٹول فیس میں اضافہ کرنےوالی بی جےپی عوام مخالف پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اس تعلق سے عوامی نمائندے خاموش کیوں ہیں، ہم کسی حال میں بھی ہیجماڑی ٹول فیس میں اضافےہونے نہیں دیں گے۔ اگر فیس میں اضافہ کیاگیا تو اس کے خلاف سخت جدوجہد کرنے کاانتباہ دیا۔ ٹول ورودھی ہوراٹ کے سنچالک منیر کاٹی پالیا، جے ڈی ایس ضلع صدر یوگیش بھٹ بالاجی نےبھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ اسی موقع پر منیر کاٹی پالیا کی تہنیت کی گئی ۔
دھرنےمیں کانگریس لیڈر آئیون ڈیسوزا، دلت لیڈر شیکھر ہیجماڑی ، دنیش ہیگڈے ، نوین چندر شٹی ، دیوی پرساد شٹی ، رالفی ڈیکوستھا، سابق مئیر اشرف، کشن ہیگڈے ، شانت لتا شٹی ، امتیاز، دیپک کوٹیان، سدھیر کرکیر، کروناکر پجاری ، رمیز حسین، اشونی بنگیر، رادھیکا کاپو، نرملا، رینا ، فریدہ ، ابراہیم ، راجیش، شرف الدین، امیر کاپوسمیت کئی لوگ موجود تھے۔