ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / پٹرول، ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں کمی نہیں کرے گی حکومت

پٹرول، ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں کمی نہیں کرے گی حکومت

Sun, 03 Jul 2016 18:52:01    S.O. News Service

نئی دہلی،3 ؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )حکومت شاید مستقبل قریب میں پٹرول، ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں کمی نہیں کرے گی۔چیف اقتصادی مشیر کی طرف سے سونپے گئے وژن لیٹر میں یہ تجویز دی گئی ہے کہ جب تیل کی قیمتوں میں اضافہ 15ڈالر فی بیرل تک پہنچے تو یہاں قیمتوں کے محاذ پر جمود قائم رکھا جائے۔چیف اقتصادی مشیر اروند سبرامنیم نے گزشتہ ماہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پس منظر میں وزارت خزانہ کووژن لیٹر سونپا تھا۔ذرائع نے کہا کہ سی ای اے نے خام تیل کی قیمتیں65ڈالر فی بیرل پہنچنے تک جمودقائم رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔فی الحال تیل کی قیمت 49ڈالر فی بیرل پر ہے۔انہوں نے کہاہے کہ65ڈالر فی بیرل سے زیادہ پرپڑنے والے بوجھ کو صارفین اور حکومت کو مل کر اٹھانا چاہیے ۔صارفین کو جہاں اونچی خردہ قیمت ادا کرنی چاہیے وہیں حکومت کو دونوں ایندھنوں پر ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کرنی چاہیے ۔سی ای اے نے وژن لیٹر میں کہا کہ اگر جولائی سے سال کے اختتام تک خام تیل کی قیمت اوسطا 65ڈالر فی بیرل رہتی ہے، تو مالی سال کے لیے نصف بوجھ 46000کروڑ روپے یا جی ڈی پی کا 0.3فیصد بیٹھے گا۔اس میں کہا گیا ہے کہ اگر 50:50کا بوجھ اٹھانے کے مشورہ پر عمل کیا جاتا ہے تو خام تیل پرہراضافی5ڈالر فی بیرل کے اضافہ پر خردہ قیمتوں میں 2سے 2.1روپے کا اضافہ ہو جائے گا۔ایکسائز ڈیوٹی میں ہر ایک روپے کی کٹوتی پر پورے سال کے لیے حکومت کو پٹرول پر 3500کروڑ روپے اور ڈیزل پر 9000کروڑ روپے کے ریونیوکانقصان ہوگا۔ذرائع کے مطابق سی ای اے کا خیال ہے کہ اس رخ کا سیاسی اثر بھی ہوتا ہے۔لوگوں کے درمیان یہ سوچ پیدی ہوتی ہے کہ جب قیمتیں گھٹ رہی ہیں تو حکومت ایکسائز ڈیوٹی بڑھا دیتی ہے، لیکن قیمت بڑھنے پر وہ ایکسائزڈیوٹی گھٹاتی نہیں ہے۔


Share: