نئی دہلی، یکم جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج سرکاری ایجنسیوں ایچ اے ایل اور اےئروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی کو ملک میں بتائے گئے ہلکے لڑاکو طیارے تیجس کو ہندوستانی فضائیہ میں شامل کرنے پر مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ ان طیاروں سے فضائیہ کی طاقت اور بڑھے گی۔پاریکر نے ٹوئٹ کیاکہ یہ ملکی وقار کا موقع ہے۔ملک میں تیار تیجس لڑاکا جیٹ طیارہ کو ہندوستانی فضائیہ میں شامل کیا گیا ہے۔تیجس کی وجہ سے ہماری فضائی طاقت نئی بلندیوں کو چھوئے گی ۔انہوں نے کہاکہ طیارے کو کامیابی کے ساتھ شامل کئے جانے کے لیے ایچ اے ایل اوراے ڈی اے کو مبارک باد۔ایچ اے ایل نے دو تیجس طیاروں کی پہلی کھیپ آج صبح بنگلور میں فضائیہ کو سونپی۔تیجس کے پہلے اسکواڈرن کو’ فلائنگ ڈیگرس‘کا نام دیا گیا ہے۔ہندوستان میں تیارکئے گئے لڑاکا طیاروں کو ایل سی اے کے تحت آنے کے تین دہائی سے بھی زیادہ عرصے بعد فوج میں شامل کیا گیا ہے۔پہلے دو سال تک تیجس کا یہ اسکواڈرن بنگلورو میں رہے گا اور اس کے بعد اسے تمل ناڈو کے سلور میں منتقل کر دیا جائے گا۔ہندوستانی فضائیہ کا اس مالی سال میں 6 طیارے اور اگلے سال تقریبا 8 طیارے اپنے بیڑے میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔فضائیہ کا کہنا ہے کہ تیجس اگلے سال اس لڑاکو بیڑے میں نظر آئے گا اور اس کو پیشگی ٹھکانوں پر بھی تعینات کیا جائے گا۔ایل سی اے فضائیہ میں مگ - 21طیاروں کی جگہ لے گا۔ؔ