ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / وزیر اعظم مودی نے کابل میں ہوئے حملے کی مذمت کی

وزیر اعظم مودی نے کابل میں ہوئے حملے کی مذمت کی

Mon, 20 Jun 2016 21:26:36    S.O. News Service

نئی دہلی، 20؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کابل میں نیپالی سیکورٹی اہلکاروں کو لے کر جا رہی منی بس پر ہوئے حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ہندوستان مصیبت کی اس گھڑی میں نیپال کو سبھی طرح کی امداد فراہم کرے گا۔مودی نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ ہم کابل میں ہوئے خوفناک سانحہ کی سخت مذمت کرتے ہیں۔معصوم لوگوں کی جان جانے پر افغانستان اور نیپالی حکومتوں کے تئیں ہماری گہری ہمدردی ۔وزیر اعظم نے کہاکہ ہم مصیبت کی اس گھڑی میں نیپال کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرا نے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔قابل ذکرہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 14نیپالی سیکورٹی اہلکار اس وقت مارے گئے جب انہیں لے کر جا رہی ایک منی بس کو مبینہ طورپر طالبان کے ایک خودکش بم حملہ آور نے نشانہ بنایا۔


Share: