منگلورو:16/اپریل(ایس اؤنیوز)موڈبیدرے کے قریب کے ہوسبیٹو دیہات کے کرینگاؤں میں عمررسیدہ پاؤل گوئیس (82)کو قتل کرنے اور ان کے بیٹے اسٹیانی گوئیس(45)کے قتل کی کوشش کرنے والاملزم ڈالفی گوئیس (35)کو گرفتار کئے جانے کی جانکاری منگلورو پولس کمشنر چندر شیکھر نے دی ۔
اتوار کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جائیداد معاملے کو لے کر 14اپریل کی رات یہ قتل ہواہے۔ قتل اور قتل کی کوشش کے الزام کا سامنا کررہے ڈالفی گوئیس پاؤل گوئیس کا بیٹا ہے۔ قاتلانہ حملے کا شکار ہوئے اسٹیانی گوئیس وینلاک اسپتال میں زیر علاج ہے۔ گوڈ فرائیڈے کی مناسبت سے جمعہ کو چرچ میں پروگرام ہونے کی وجہ سے بڑے بیٹے اسٹیانی گوئیس نے اپنے والد پاؤل گوئیس کو گھر میں چھوڑ کر باہر سے دروازے کو قفل لگا کر چلے گئے تھے۔ اس دوران گھر کے اندر گھس کر ڈالفی گوئیس نے اپنے والد کے گال پر تھپڑ مار کر سر لے کر دیوار پر مارمار کر گردن دبا کر قتل کیا ہے۔ اس کے بعدگھر کے پیچھے اپنے بڑے بھائی کے انتظارمیں بیٹھا ملزم ڈالفی ، اسٹیانی گوئیس جیسے ہی گھر لوٹا سر پر چھری سے وار کرکے قتل کرنے کی کوشش کی ہے، قتل اور قاتلانہ کوشش کو لے کر اسٹیانی کی طرف سے درج کردہ شکایت پر ملزم کو گرفتارکرنےکی کمشنر چندرشیکھر نے جانکاری دی ۔