منگلورو:28/فروری (ایس او نیوز)کپڑا بیوپاری کو راستے کے درمیان چاقو چھری دکھا کر 30،300روپئے نقد اور موبائیل لوٹ کر فرار ہوئے دو بائک سواروں کو منگلورو یہی پولس تھانہ کی پولس نے منگل کو گرفتارکرلیا ہے۔
گرفتار شدہ ملزموں کی شناخت واممنجورکے محمد آصف (29) اور محمد عارف(23)بتائی گئی ہے۔ دونوں ملزموں سے 4500روپئے نقد اور موبائیل اور واردات کے لئے استعمال کی گئی چھری ضبط کرلی گئی ہیں۔ پولس نے جب ملزموں سے پوچھ تاچھ کی تو الگ الگ مقامات پر انجام دی گئیں وارداتوں کو قبول کرنے کی بات پولس ذرائع نے دی ہے۔ لوٹ مار میں شامل واممنجورکے اورایک ملزم ، رکشا ڈرائیور سوان (25)فرار بتایا گیا ہے، جس کی گرفتاری کے لئے پولس نے جال بچھایا ہے۔ فی الحال اتاور میں مقیم ویلو مرگن اور سبرامنی 21فروری کو بائک کے ذریعےشہر کے نواحی علاقوں میں کپڑےکا بیوپار کرنے کے بعد شام 5-30بجے گھر لوٹ رہے تھے تو اچانک ایک ہی بائک پر سوار 3افراد نے ان کا راستہ روک کر چاقو چھری دکھا کر جان سےمارنے کی دھمکی دیتے ہوئے رقم کا مطالبہ کیا اور سبرامنی کے 25ہزارروپئے اور ویلومرگن کے 5300روپئے اور موبائیل لوٹ کر فرارہونے اطلاعات ہیں۔ معاملے کو لے کرمنگلورو دیہی پولس تھانے میں شکایت درج کی گئی تھی۔ جانچ شروع کی دیہی پولس نے شبہ کی بنیاد پر ملزموں کواپنی تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کی تو پوری کہانی سامنے آئی ۔ منگلورو دکشن علاقہ کے اے ایس پی شرتی کی رہنمائی میں منگلورو دیہی پولس تھانہ انسپکٹر محمد شمشیر ، ایس آئی سدھاکر، وینکٹیش کرائم برانچ ایس آئی ہریش کے علاوہ پولس عملہ کارروائی میں شریک تھا۔