ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو: سنگھ پریوار کارکنان کی غنڈہ گردی : لڑکی اور لڑکے پر حملہ کی کوشش

منگلورو: سنگھ پریوار کارکنان کی غنڈہ گردی : لڑکی اور لڑکے پر حملہ کی کوشش

Sun, 11 Dec 2022 19:33:41    S.O. News Service

منگلورو:11؍ دسمبر(ایس اؤ نیوز ) رات کے اوقات میں سیر کو نکلے لڑکے اور لڑکی پر سنگھ پریوار کےکارکنان حملہ کرنےکی کوشش کئےجانے کا واقعہ اُروا پولس تھانہ حدود میں سنیچر کی رات پیش آیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سنیچر کی دیررات 12بجے کے قریب ایک لڑکی اور لڑکا جن کا تعلق الگ الگ مذاہب سے تھا، منگلورو شہر کے کوٹارمیں واقع  ہوٹل میں کھانا کھانے کےلئےنکلے تھے، جس کے دوران لڑکا اور لڑکی کو دیکھ کر سنگھ پریوار کے کارکنان نے انہیں روکا اوراتنی سوال کیا کہ وہ اتنی رات کو باہر کیا کرنے نکلے ہیں، جب انہوں نے بتایا کہ وہ کھانے کے لئے نکلے ہیں تو انہوں نے یہ کہہ کر حملہ کرنے کی کوشش کی کہ ’اتنی رات کو کونسا ہوٹل کھلا ہے‘۔ پولس کی مداخلت کے بعد معاملے کو ویسے تو سلجھا لیا گیا ہے اور لڑکی اور لڑکے کو ان کے گھر بھیج دیاگیا۔ مگر عوام اس طرح کی اخلاقی پولس گری کے نام پر بڑھتی غنڈہ گردی پرپولس کی طرف سے حملہ آوروں کے خلاف  کسی طرح کی کاروائی نہ کرنے پر سوال اُٹھارہے ہیں۔


Share: