ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو: سمندرمیں ماہی گیر بوٹ الٹ گئی :1سمندر کے حوالے 3کی حفاظت

منگلورو: سمندرمیں ماہی گیر بوٹ الٹ گئی :1سمندر کے حوالے 3کی حفاظت

Sun, 30 Jul 2017 22:27:30    S.O. News Service

بھٹکل:30/جولائی (ایس اؤنیوز) مچھلی شکار کے لئے سمندر میں اترے ماہی گیر وں کی بوٹ طوفانی ہواؤوں اور اونچی لہروں کی لپیٹ میں آجانے سے اُلٹ گئی جس کے نتیجےمیں بوٹ میں موجود ایک ماہی گیر سمندر کے حوالے ہونے اور بقیہ ماہی گیروں کی حفاظت کئے جانے کا واقعہ بائکمپاڑی کے قریب مینکلی میں پیش آیا ہے۔

بوٹ میں موجود 3لوگوں کو بحفاظت ساحل پر لایا گیاتو اُلال کے مکین پریم ناتھ سالیان (50)سمندر میں لاپتہ ہوئے ہیں۔ اتوار کی صبح 6بجے 2 بوٹوں کے ذریعے قریب 8ماہی گیر سمندر میں مچھلی شکار کے لئے نکلے تھے، دوپہر 1بجے کے قریب 4ماہی گیروں پر مشتمل بوٹ سمندرمیں چلنے والی تیز ہواؤں اور اونچی اونچی لہر وں کی چپیٹ میں آنے سے اُلٹ گئی ۔ اس دوران بوٹ میں موجود 4ماہی گیروں کوڈوبتے دیکھ کر اور ایک بوٹ کے لوگ فوری جائے وقوع پہنچ کر وجیت، اشوک مینڈن اور جگدیش کی حفاظت کرنے میں کامیاب ہوئے ، لیکن پریم ناتھ سالیان تب تک سمندر کے حوالے ہوگئے تھے، سمندر میں پلٹا کھائی بوٹ کے مالک کی شناخت اچھیوت ہوگیبازار بتائی گئی ہے۔

حادثے کی اطلاع پاتے ہی جائے وقوع کا دورہ کرتے ہوئے رکن اسمبلی محی الدین باوا نے پولس افسران اور بحفاظت عافیت پائے ماہی گیروں سے جانکاری حاصل کی۔


Share: