منگلورو:02؍اپریل (ایس او نیوز)منگلورو علاقے کے ننتور جنکشن پر ٹرافک پولس کی طرف سے اچانک سواری روکے جانے کے نتیجےمیں سلسلہ وار حادثات پیش آئے ہیں۔ حادثے میں دوکاریں اور ایک بائک کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
رات 30-09بجے ننتور جنکشن پر چلتی کار کو ٹرافک پولس نے اچانک روکنے کے لئے کہاتو کار فوراً رک تو گئی مگرسلسلہ وار کار کو کار نے اور ٹکر ماری کار کو بائک نے پیچھے سے ٹکر دینے سے تینوں سواریوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ٹرافک پولس کی طرف سے سواریوں کو اچانک ہاتھ کے اشارے سے روکے جانے سے ایک کے بعد ایک سواری کے ٹکرانے سے جونقصان پہنچا تو سخت برہم عوام نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ٹرافک پولس کو اتنا ہی پتہ نہیں کہ سواریوں کو کیسے روکا جاتاہے۔ اگر پولس سنجیدگی سے کام لیتی تو یہ حادثہ پیش نہ آیا ہوتا۔