بھٹکل:13ستمبر(ایس اؤ نیوز) پڑوسی علاقہ منکی میں 8سال کی عمر سے لے کر 16سال کی عمر والے بچوں کے درمیان تین زمروں میں’ڈاوتھلون منکی رننگ ، سائیکلنگ اینڈ رننگ ‘ کاکامیاب مقابلہ منعقد ہوا۔
منکی فٹ بال اسوسی ایشن ، روٹری کلب ،گوڈون سائیکل ،آئیڈیل دھابہ، امّا ہوٹل ، فیملی سوپر مارکیٹ کے اشتراک اور اعجاز احمد قاضی اور جاوید حسن باپو کے تعاون سے ڈاتھلون مقابلہ کامیاب ہوا۔ مقابلے میں علاقے کے قریب 100بچوں نے شرکت کی۔ مسابقین کو تین زمروں یعنی 8-12 سال ۔ 12-15سال اور15-18سال کے درمیان تقسیم کیاگیا تھا۔ 8سے 12سال کے زمرے والوں کے لئے 1کلومیٹر رننگ ، 5کلومیٹر سائیکلنگ اور 500میٹر رننگ طئے کی گئی تھی ۔ 12سے 15سال کی عمر والے بچوں کےلئے 1.5کلومیٹر رننگ ،10کلومیٹر سائیکلنگ اور 1کلومیٹر رننگ طئے کی گئی تھی تو 15سے 18سال کے لڑکوں کے لئے 2کلومیٹر رننگ ، 15کلومیٹر سائیکلنگ اور 1کلومیٹر رننگ کرنی تھی ۔ جس میں100سے زائد بچوں نے سرگرمی کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے متعینہ مراحل کو طئے کیا۔ زمروں کے طورپر جن بچوں نے اول ، دوم اور سوم مقام حاصل کیا ہے اس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔
زمرہ 8-12سال : اول:ریض عبدالستار طاہر باپو ۔ دوم : ماہر شریف مختصر اور سوم : تحریب توفیق قاضی
زمرہ 12-15سال : اول :محمدسادان کریمی ۔ دوم : سائمن سمیع اللہ ابو حسینہ اور سوم : عنیق علی باپو
زمرہ 15-18سال :اول : عبدالایان ۔ دوم :محمد سفیان اور سوم : انوف شنگیری
آئیڈیل دھابہ میں انعامی تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس میں ڈاوتھلون کے نتائج کا اعلان کرتےہوئے جیتنے والوں کےد رمیان انعامات کی تقسیم عمل میں آئی ۔ انعامی تقریب میں منکی کے پی ایس آئی ، بیفا کے ذمہ داران ، منکی جدہ جماعت کے صدر علی باپو عبدالستار، عابیدہ مبارک، محمد علی حبیب، کٹپاڑی محمد حسین ، حسن باپو جاوید اور روٹری کلب کے ذمہ داران موجود تھے۔