ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منڈگوڈ کے قبرستان میں اچانک بھڑکی آگ

منڈگوڈ کے قبرستان میں اچانک بھڑکی آگ

Fri, 01 Feb 2019 19:44:53    S.O. News Service

منڈگوڈ:01؍فروری (ایس او نیوز) جمعہ کی سہ پہر شہر کے قبرستان میں اچانک آگ بھڑکنے کا واقعہ پیش آ نے پر  مسلمان  حیرت زدہ رہ ہوئے۔ شہر کے منڈگوڈ ۔ کلگھٹگی روڈ پر واقع قبرستان میں جمعہ کی شام اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جمعہ کی نماز کے بعد مسلمان قبرستان پر فاتحہ کے لئے پہنچے تو آگ لگنے کا پتہ چلا۔ فوری  اطلاع پاکر جائے وقوع پہنچی  فائر برگیڈ نے  مزید نقصان  ہونے سے بچالیا۔ فائر برگیڈ عملے کے ساتھ مسلمانوں بھی بھرپور تعاون کیا جس کے نتیجے میں آگ پر قابوپانے میں مددملی۔ شہر کے سبھی مساجد کے صدور ، ممبران اور دیگر مسلمان ذمہ داروں نے قبرستان پہنچ کر جائزہ لیا۔

1-2-19_fire_(2).jpg


Share: