نئی دہلی :28؍دسمبر(ایس اؤ نیوز ) ملک کی قدیم سیاسی پارٹی کانگریس کے قومی صدر ملیکارجن کھرگے نے اپنے 139ویں یومِ تاسیس کے موقع پر پارٹی ہیڈکوارٹر س کےسامنے پرچم کشائی کرنے کے بعدسوشیل میڈیا پلیٹ فارم ا یکس پر یومِ تاسیس کے مبارکبادی کا پوسٹ لگاتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے ’کانگریس پارلیمانی جمہوریت اور اتحاد پر مبنی ہندوستان کی تکمیل کا خواب دیکھتی ہے۔ کانگریس گزشتہ 138برسوں سے اسی مقصد کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔ اسی طرح سابق صدر راہول گاندھی نے لکھا ہےکہ انہیں کانگریس پارٹی کا حصہ بننے پر فخر ہے۔
کانگریس کے صدر ملیکار جن کھرگے نے ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ پارٹی کے139ویں یوم تاسیس کے موقع پر کہا کہ کانگریس ہمیشہ ایسا ہندوستان بنانے کی جدوجہد کرے گی جو پارلیمانی جمہوریت اور اتحاد پر مبنی ہو۔ کانگریس کا مقصد ملک کے عوام کی فلاح و بہود اور ان کی ترقی ہے۔ کانگریس ایسے ہندوستان کی بنیاد پر یقین رکھتی ہے جس میں پارلیمانی جمہوریت پرمبنی ہو، جہاں ذات پات کی تفریق نہ ہو بلکہ اتحاد اور ملک کے تمام عوام کیلئے یکساں مواقع حاصل ہوں۔
کھرگے آگے لکھتے ہیں ایک ایسے ہندوستان کی بنیاد پر جہاں آئین میں دیئے گئے معاشی ، سماجی اور سیاسی انصاف کی پاسداری کی جائے ۔ ہمیں فخر ہے کہ ہماری پارٹی پچھلے 138برسوں سے ایسے ہندوستان کی تکمیل کے خواب کو پورا کرنے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر میں ملک کے تمام عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔یوم تاسیس کا جشن منانے کیلئے کانگریس کے سینئر لیڈران کی موجودگی میں پارٹی کے ہیڈ کوارٹرس کے سامنے پرچم کشائی کی گئی جس میں پرینکا گاندھی اور راہل گاندھی بھی شامل تھے۔
کانگریس کا حصہ بننے پر فخر ہے: پارٹی کے یوم تاسیس کی مبارکباد دیتے ہوئے راہل گاندھی نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ انہیں کانگریس جیسی پارٹی کا حصہ بننے پر فخر ہےجس کی بنیاد عدم تشدد اور سچ پر رکھی گئی ہے۔ایسی پارٹی جس کے ستونوں میں اتحاد، عزت، محبت اور بھائی چارہ موجود ہے۔ ایسی پارٹی جس کے نزدیک حب الوطنی سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔