ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملک کو گجرات ماڈل جیسی نہیں بلکہ امبیڈکر کے دستور ی ماڈل کی ترقی چاہئے : مینگلور میں جگنیش میوانی کا خطاب

ملک کو گجرات ماڈل جیسی نہیں بلکہ امبیڈکر کے دستور ی ماڈل کی ترقی چاہئے : مینگلور میں جگنیش میوانی کا خطاب

Tue, 14 Feb 2017 21:39:19    S.O. News Service

منگلورو:14/فروری    (ایس او نیوز) ملک کے لئے گجرات ماڈل کی ترقی  نہیں چاہئے ، بلکہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے دستور کا ماڈل یعنی مساوات  اور سکیولرزم کی بنیاد پر ترقی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایس ایس نامی تنظیم کے سرگرم رکن جگنیش میوانی نے ظاہر کیا۔  انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آر ایس ایس جو ملک کے اندرونی سلامتی کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہے، اُس کی مخالفت میں ایس ایس ایس نامی تنظیم  قائم کی گئی ہے۔جگنیش میوانی  یہاں پور بھون میں کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے زیر اہتمام منعقدہ طلبا بیداری پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کررہے تھے۔

میوانی نے اپنے خطاب میں گجرات ماڈل اور ہندوتواایجنڈے کے الگ الگ حقائق  کی دھجیاں اڑاتے ہوئے کہا کہ فرقہ پرستی، ذات پات پر مشتمل گجرات ترقی ماڈل ، کسانوں اور مزدوروں کو لوٹ مار کرکے کی جانے والی ترقی ہمیں نہیں چاہئے۔ امیر غریب کی تفریق کئے بغیر سبھی کو یکساں تعلیم، کھانا پینا، پہنااوڑھنا بہم پہنچانے والی ماڈل ترقی چاہئے۔ اچھے دن  کا نعرہ  امبانی، اڈانی جیسے صنعت کاروں کو بھرپور فائدہ پہنچا رہاہے، نوٹ بندی کے دوران کالا دھن واپس لانے کی بات کہنے والوں کو بڑے بڑے شاندار محلات میں رہائش پذیر امبانی جیسے صنعت کاروں کا کروڑوں روپیہ ، زمین واپس لیناممکن نہیں ہوسکا۔ منووادی ذہنیت میں مبتلا مرکزی حکومت حکمرانی کرنے کی وجہ سے  ہی جمہوری طریقے سے جدوجہد کرتے ہوئے  لاپتہ ہوئے اپنے بیٹے  نجیب کا مطالبہ کرنے والی ماں کو گرفتار کیا جاتاہے، ویمولا کی ماں کو ہراساں کیاجارہاہے۔

آرایس ایس کی مخالفت میں ایس ایس ایس(سنویدھان سرکشھا سمیتی )

اپنے خطاب میں میوانی نے ہندوتواایجنڈا، سنگھ پریوار اور آرایس ایس پر زبردست حملہ بولتے ہوئے کہاکہ ملک کی  اندرونی حفاظت کے لئے ہندوتواایجنڈا رکھنے والے سنگھ پریوار سے خطرہ ہے، مالیگاؤں دھماکہ، سنگھ پریوار کے  ملک غداری کا کھلا ثبوت ہے ، ذات پات، فرقہ پرستی کو جڑ سے اکھاڑ ے بغیر دستوری منشاء کو جاری کرنا ممکن نہیں ہے ، دستور کے تحفظ کے لئے دلتوں ، اقلیتوں کومتحدہ جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ، اسی لئے آر ایس ایس کے خلاف ایس ایس ایس (دستورتحفظ کمیٹی ) نامی تنظیم ملکی سطح پر قائم کی گئی ہے جو آئندہ دنوں  میں ضلعی سطح پر قائم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں منووادی قوتوں کی سیاسی پالیسیوں سے دستور کی جگہ ذات پات کا نظام ، لو جہاد جیسی پالیسیوں کو اپنا یا جارہاہے، ملک میں موہن بھاگوت ، مہابھارت کے دروناچاریا کے مقام پر بیٹھ کر دہلی میں موجود درویودھن ، دوشاشن کے درمیان روہیت ویمولا جیسے ایک لویا کی انگلی کو کاٹنے کی کارستانی میں مصروف ہیں۔ ملک میں منوسمرتی کی بنیاد پر حکمرانی کے نتیجے میں ملکی معیشت کو بہت بڑا خطرہ لاحق ہے، فاششزم اور فرقہ پرستی کے ساتھ سرمایہ داروں کے مفاد کی معاشی پالیسی کے نتیجے میں کسان اور مزدور برے دنوں میں پھنس کر خودکشی کررہے ہیں، احمد آباد اور گجرات میں مسلمان خوف کے ماحول میں زندگی گزاررہے ہیں۔

تیجس نامی روزنامہ کے مدیر پروفیسر پی  کویا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 86%نوٹوں پر پابندی عائد کرنے والے مودی کے  سرجیکل اسٹرائک سے ملک بھر میں خوف کا ماحول ہے ، کریڈٹ، ڈبیٹ کارڈ، اے ٹی ایم جیسے ٹکنیکی معاملات سےنابلد لوگ اجیرن میں ہیں، ملک میں دھرم کے فاششزم شامل کرکے ساست کی جارہی ہے جس کے خلاف ہم سب کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے ۔

ریاست کرناٹکا کے پسماندہ بورڈ کے سابق صدر ڈاکٹر سی ایس دوارکاناتھ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹیپو سلطان اور جھانسی کی رانی لکشمی بائی کی تصاویر کے ساتھ دستوری دستاویزات کے اصل کاغذپر بی جے پی کے شیام پرساد مکھرجی کی دستخط والے ریکارڈ  کے موجود رہتے  سنگھ پریوار والے ٹیپو سلطا ن کو دیش بھگت نہیں کہتے ،کیا یہ ممکن ہے ۔ پیچیدگی اور ہنگامہ خیزی کی صورت حال میں ملک کو صرف باباصاحب امبیڈکر کے تشکیل کردہ دستور سے ہی بچایا جاسکتاہے۔ ملک میں بڑھ رہے فاششز م کو روکنے کے لئے امبیڈکر کی صلاح کے مطابق دلتوں ، اقلیتوں کو قانون بنانے والی جگہوں پر پہنچنے کی اپیل کی۔ ادیب یوگیش ماسٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پریم بھاشا سے نابلد مودی کو والنٹین ڈے کے موقع پر یشودھا بین کی مبارکبادی دینی پڑے گی، گودھر ا کے خون میں لت پت ہاتھوں کو گوماتا کے پیشاب سے دھونے کے بعد بھی پوترا نہیں ہونگے۔ لوگوں کے ذہنوں میں نفرت کے بیج بوئے گئے ہیں انہیں دور کرکے ایک بہتر ماحول پیدا کرنے کی ضرورت پر یوگیش نے زور دیا۔ اس موقع پر سماجی کارکن سنکنا ولوبولا نے بھی خطاب کیا۔ پروگرام میں کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے قومی صدر شعیب پی وی، جنرل سکریٹری ٹی عبدالنذیر، لبنا منہاج، مصطفیٰ تمل ناڈو، محمد طفیل ، شبانہ ، کے ایم شریف، ساجد وغیرہ موجود تھے۔


Share: