ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرکزی حکومت میں دم ہے تو گائے کاگوشت برآمد کرنے والی کمپنیوں کے لائسنس رد کرے : یوٹی قادر

مرکزی حکومت میں دم ہے تو گائے کاگوشت برآمد کرنے والی کمپنیوں کے لائسنس رد کرے : یوٹی قادر

Thu, 01 Jun 2017 18:15:38    S.O. News Service

چامراج نگر /منگلورو:یکم جون (ایس اؤ نیوز )اگر مرکزی حکومت میں دم ہے ، حوصلہ ہے تو گائے کا گوشت برآمد کرنے والی بیف کمپنیوں کو دئیے گئے لائسنس رد کرنے کا ریاستی کابینہ کے وزیر یوٹی قادر نے مرکزی حکومت کو چیلنج پیش کیا ہے۔

چامراج نگر میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئے یوٹی قادر نے کہاکہ مرکزی حکومت گائے اور گائے کے گوشت کو لے کر گومگوں کی کیفیت میں ہے ، مرکزی حکومت نے گائے ذبیحہ پر پابندی عائد کرتے ہوئے ملک کے عوام کے درمیان تشویش کو جنم دے رہی ہے۔ انہوں نے پورے وثوق کے ساتھ کہا کہ مرکزی حکومت گائے کا گوشت برآمد کرنے والی کمپنیوں کو سبسڈی دیتی ہے ، رعایت پر انہیں ہرطرح کی سہولیات فراہم کرتی ہے ، اگر حکومت میں دم ہے تو وہ ان کمپنیوں کے لائسنس رد کرنے کاچیلنج پیش کیا۔ رات میں جو یاد آتاہے یا رہتا ہے اس کو من کی بات میں پیش کرنے سے کوئی فائدہ ہونے والا نہیں ہے۔ محکمہ غذائی سپلائی کے افسر انوراگ تیواری کی موت سے ہمیں بھی دکھ پہنچا ہے ، اترپردیش میں قانونی نظام پوری طرح ٹھپ ہونےسے ایک آئی اے ایس افسر کی موت واقع ہوئی ہے ، حزب مخالف پارٹیاں ہلاکت پر بھی سیاست کرتی ہیں جو بڑی شرم کی بات ہے البتہ ان کا ایک ووٹ بھی زائد نہیں ہونے والا ہے۔


Share: