بھٹکل یکم نومبر(ایس اؤ نیوز)اپنے خاندان کے ساتھ مرڈیشور کی سیاحت کو پہنچا ایک فرد تیرنےکے دوران سمندر میں اچانک گرپڑنے سے ہلاک ہونے کا واقعہ جمعہ کی صبح پیش آیا ہے۔
مہلوک کی شناخت بنگلورو پائی لے آؤٹ کے مکین سلویراج پیرومال (60) کی حیثیت کی گئی ہے۔ مہلوک کے ساتھ بیوی ، بیٹا، بہو اور پوتے مرڈیشور کی سیاحت کے لئے آئے ہوئے تھے۔
بتایا گیا ہے کہ مہلوک سلویراج سمندر میں تیرنے کے لئے اترے تو اچانک نیچے گرگئے ، پاس پڑوس کے عوام نے فوری پہنچ کر انہیں بچانے کی کوشش کی مگر موت واقع ہوچکی تھی۔ پولس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مہلوک گزشتہ کئی برسوں سے سانسوں میں تکلیف کی بیماری میں مبتلا میں مبتلا تھے۔
مرڈیشور سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش اُن کے خاندان والوں کے حوالے کردی گئی ہے۔ مرڈیشورپولس تھانہ میں کیس درج کرلینےکے بعد پولس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔