بھٹکل:23؍اگست (ایس اؤ نیوز)سیاحتی مقام مرڈیشور میں بنیادی سہولیات کی ترقی کو لےکر ضلع پنچایت سی ای اؤ محمد روشن متحرک ہوکر جمعہ کی شام سڑک کنارے کی زمینات کے مالکان سے شکایات کو سماعت کیا۔
جمعہ کی شام مرڈیشور کے آراین ایس ہائی وے ہوٹل میں منعقدہ میٹنگ میں قومی شاہراہ فورلین کی تعمیر سے 74لوگوں کی تعمیرات یا زمینات کو ہونے والے مجوزہ نقصانات کی تفصیلی فہرست تیار کرتے ہوئے سی ای او ٔ نے کہاکہ چھوٹے موٹے مسائل کو آپسی گفتگو کے ذریعے حل کرلینے کا تیقن جتایا۔
میٹنگ میں عوامی نمائندگی کرتےہوئے پنچایت ممبر کرشنانائک نے کہاکہ مرڈیشور میں سیاحوں کی رہائش کے لئے سہولت فراہم کرنے کی کوشش کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ ترقی صرف سڑکوں کی تعمیر تک محدود نہ ہو، پینےکا پانی ، بجلی تاروں کی نصب کاری پر بھی توجہ دینےکی اپیل کرتے ہوئےپارکنگ کے لئے مناسب انتظامات کرنے کی مانگ رکھی۔ پنچایت ممبر جینت نائک نے بھی اپنی بات رکھی۔ میٹنگ میں رکن اسمبلی سنیل نائک، بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا، تعلقہ پنچایت افسر پربھاکر، قومی شاہراہ محکمہ کے انجنئیر مہیش، ماہی گیر محکمہ کے روی ، مرڈیشور تھانہ ایس آئی اجیت وغیرہ موجود تھے۔
سمندر کنارے اتی کرم کے لئے موقع نہیں دیں گے: مرڈیشور سمندر کے کنارے کسی کو بھی اتی کرم کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ اور متعلقہ جگہ پر کوئی غیرقانونی تعمیرات کو برداشت نہیں کئے جانے کی ضلع پنچایت سی ای اؤمحمد روشن نے بات کہی۔
دو تین دن پہلے مرڈیشور سمندر کنارے کانکریٹ علاقے میں گیٹ کی نصب کاری اور اس کے بعد ہوئے احتجا ج کے متعلق بات کرتے ہوئے سی ای اؤ نےکہاکہ ہم کسی کو نکال باہر کرنے یا پریشان کرنے کا ارادہ نہیں ہے، متعلقہ جگہ پر کھمبے کو کھڑا کرنے کا موقع کس نے دیا، میں نے خود اپنی نگرانی میں ذخیرہ کردہ پتھروں کو نکالنےکے بعد بھی غیر قانونی طورپر تعمیر کرنےکی کوشش کرنے کا کیا مطلب ہے۔ اگر ماہی گیروں کو سہولیات چاہئے تو محکمہ ماہی گیر یا بندرگاہ محکمہ کی جانب سے وہاں تعمیرات کا کام کرنے کے بجائے پرائیویٹ طورپر کسی کو موقع نہیں دیں گے۔ ہجوم کی شکل میں آکر کچھ بھی کریں گے تو نہیں چلے گا۔